اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

امیر المومنین (ع) نے پوری دنیا کو شجاعت اور مردانگی کا درس دیا

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کی رات کو مولائے کائنات حضرت علی ابن ابیطالب کی شب ضربت کی مناسبت سے، شہدا کے اہل خانہ اور جانبازوں کے ساتھ افطار کی ضیافت
امیر المومنین (ع) نے پوری دنیا کو شجاعت اور مردانگی کا درس دیا

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کی رات کو مولائے کائنات حضرت علی ابن ابیطالب کی شب ضربت کی مناسبت سے، شہدا کے اہل خانہ اور جانبازوں کے ساتھ افطار کی ضیافت میں کہا کہ امام علی علیہ السلام اس مقام و منزلت پر فائز ہیں جس کا موازنہ پیغمبر اسلام (ص) کے سوا اور کسی سے نہیں کیا جاسکتا- صدر مملکت نے حضرت علی علیہ السلام کے راستے اور آپ کی حکومت کی روش پر گامزن رہنے کی کوشش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امیرالمومنین علی علیہ السلام کی حکومت کی خصوصیات تک رسائی کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن ایران کے اسلامی جمہوری نظام کا افتخار یہ ہے کہ یہ حکومت امام علی علیہ السلام کی حکومت کی روش پر گامزن ہے اور ہماری پوری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ اس نورانی راہ پر ثابت قدم رہیں- انیسویں ماہ رمضان المبارک کی سحر کو جب امام المتقین، مسجد میں نماز فجر میں مشغول تھے اسی وقت گروہ خوارج کے ایک فرد عبد الرحمن ابن ملجم مرادی نے زہر سے بجھی ہوئی تلوار آپ کے فرق اقدس پر لگائی جس کے بعد اس زہر کا اثر رفتہ رفتہ آپ کے پورے بدن میں پھیل گیا اور دو دنوں کے بعد یعنی اکیس رمضان المبارک کو آپ کی شہادت واقع ہو گئی-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد

 
user comment