اردو
Wednesday 24th of April 2024
0
نفر 0

عازمین حج و عمرہ اور اعلیٰ سرکاری حکام کی طرح ہوائی سفر پر زائرین کو بھی استثنیٰ دیا جائے

کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ حکومت کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہ
عازمین حج و عمرہ اور اعلیٰ سرکاری حکام کی طرح ہوائی سفر پر زائرین کو بھی استثنیٰ دیا جائے

کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ حکومت کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، عازمین حج ، اعلیٰ سرکاری حکام کی طرح زائرین نجف اشرف ،کربلامعلی اور مشہد مقدس کو بھی ہوائی سفر پر رعایت دی جائے اور ریلیف فراہم کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ میں ہوائی سفرکے کرایوں میں اضافے اور ایئرٹکٹ پندرہ سوسے پچیس سوتک مہنگے کرنے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ جس طرح حکومت نے عازمین حج و عمرہ، اعلیٰ سرکاری حکام اور ڈپلومیٹس کو استثنیٰ دیاہے اسی طرح زائرین مشہد و کربلا سمیت دیگرمقامات مقدسہ کی زیارت کو جانیوالے پاکستانیوں کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے مطالبہ کیاکہ حکومت اس معاملے پرجلد از جلد اقدام اٹھائے اور زائرین کے استثنیٰ کے حوالے سے احکامات جاری کئے جائیں کیونکہ روزانہ کی بنیادوں پر سینکڑوں زائرین پاکستان سے بیرون ملک سفر کرتے ہیں جن میں اکثریت متوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہے اس لئے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے معاملات میں تیزی لائے اور اس سلسلے میں تاخیر نہ کی جائے ۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یونان میں "عفاف و اخلاق کانفرنس" کا انعقاد
سات عظیم الشان مساجد مسلم دنیا کے منفرد عجائبات ...
انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم ...
پوری طاقت سے مکتب اہل بیت (ع) کا تحفظ کرنا چاہئے
قدس شہر میں تاریخی ناموں کی تبدیلی؛ صہیونیوں کی ...
خصوصی رپورٹ: اہم شیعہ شخصیات، کالعدم دہشت گرد ...
افغانستان میں طالبان کا حملہ، گیارہ پولیس اہلکار ...
نریندر مودی نے گجراتی مسلمانوں کے قتل عام کا حکم ...
اسلام مخالف ريلی میں وايلڈرز كی شركت
اسلام کو خطرہ قرار دے کر ویٹی کن بھی اسلام اور ...

 
user comment