اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا دے دی گئی

بحرین میں جمعیت اسلامی الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو اس ملک کی مزدور عدالت نے چار سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ بحرین میں شیعہ مسلم
شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا دے دی گئی

بحرین میں جمعیت اسلامی الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو اس ملک کی مزدور عدالت نے چار سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

بحرین میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی بازیابی کے لیے ظالم حکومت کے خلاف مبارزہ کرنے والے شعیہ عالم دین شیخ علی سلمان کو آل خلیفہ حکومت نے گزشتہ سال دسمبر میں گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیا تھا جبکہ کل اس ملک کی ایک عدالت نے انہیں چار سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے جمعیت الوفاق کے سربراہ کے خلاف سنائے جانے والے اس سیاسی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے شیخ علی سلمان کے خلاف عدالتی فیصلہ جاری ہونے کے بعد ان کی فوری رہائی کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

انہوں نے بحرین کی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ مکمل طور پر پرامن طریقے سے مطالبات پیش کرنے والے گروہوں کے ساتھ منصفانہ، منطقی اور مناسب طریقہ اختیار کیا جائے گا-

مرضیہ افخم نے مذاکراتی عمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے سے بحرین کے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی- انہوں نے کہا کہ بحرین کی میانہ رو شخصیات اور گروہوں کے مطالبات پر توجہ اور ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کی صورت میں ہی اس ملک میں امن و امام قائم ہو سکتا ہے-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment