اردو
Tuesday 23rd of April 2024
0
نفر 0

پاکستان؛ خیبر ایجنسی میں ۱۷ دھشتگرد ہلاک

پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں پاکستانی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 17 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انٹرسروسز پبلک
پاکستان؛ خیبر ایجنسی میں ۱۷ دھشتگرد ہلاک

پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں پاکستانی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 17 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی مصدقہ خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے فورسز کی کارروائی میں مبینہ شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبر ایجنسی وفاق کے زیر انتظام 7 ایجنسیوں میں سے ایک ہے جس کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جاتا تھا، مگر جون 2014 میں پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جبکہ بعد ازاں خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر- ون شروع کیا جبکہ مارچ 2015 میں آپریشن خیبر– ٹو کا آغاز کیا گیا اس دوران عسکریت پسندوں سے کئی علاقے کلئیر کرنے کے دعوے کیے گئے ہیں۔
میڈیا کی مذکورہ قبائلی علاقوں تک رسائی نہیں ہے اس لیے تمام معلومات سرکاری ذرائع سے موصول ہوتی ہیں جنکی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پاتی۔ واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب اور خیبر (ون اور ٹو) کے باعث 10 لاکھ افراد نے سرحدی علاقوں سے نقل مکانی کی ہے، جنکی واپسی کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

افغانستان میں طالبان کا حملہ، گیارہ پولیس اہلکار ...
نریندر مودی نے گجراتی مسلمانوں کے قتل عام کا حکم ...
اسلام مخالف ريلی میں وايلڈرز كی شركت
اسلام کو خطرہ قرار دے کر ویٹی کن بھی اسلام اور ...
فرانس ؛ پوليس نے مسجد كی بے حرمتی كے الزام میں چند ...
البانیہ میں اسلامی علوم يونيورسٹی كی تاسيس
جرمنی ؛ اسلامی تعليم و تربيت میں مصروف عمل معلمين ...
الوفاق نے بحرین میں مساجد و حسینہ کی مسماری پر ...
مسلم ممالک میں امریکہ اور اوبامہ سے نفرت میں ...
البانیہ میں سب سے بڑے اسلامك كمپليكس كی تعمير

 
user comment