اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

ہم انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور علاقے سے محرومیت کا خاتمہ کریں گے

اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی گلگت پہنچ گئے،جہاں ان کی آمد پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ انتہائی افس
ہم انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور علاقے سے محرومیت کا خاتمہ کریں گے

اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی گلگت پہنچ گئے،جہاں ان کی آمد پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سعودی عرب میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے بھی تشویشناک ہیں، سعودی حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے، گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، خطے کی محرومیاں ختم کرینگے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ اہم دورے پر ہفتہ کے روز گلگت ایئرپورٹ پہنچے تو کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، لوگوں کو چن چن کر اور شناخت کرکے قتل کرنا انتہائی لرزہ خیز واردات ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

انہوں نے گذشتہ روز سعودی عرب میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ سعودی عرب میں پے درپے دہشت گردی کے واقعات بھی تشویشناک ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی حکومت حقائق کی روشنی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات یقینی بنائے۔ اس موقع پر مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اسلامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کا ایک دن ضرور خاتمہ ہوگا اور اس کیلئے ہم اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرکے انہیں آئینی حقوق دلوانے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کرینگے۔ ایک اور سوال پر علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف سازشوں کے جال بنے جا رہے ہیں، ان سازشوں کو اتحاد و باہمی احترام کے ساتھ ناکام بنانا ہوگا اور معاشرے میں برداشت اور رواداری کو فروغ دینا ہوگا۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment