اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

امام خمینی ٹرست کے سربراہ کا اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور کا دورہ

امام خمینی ٹرست کے سربراہ کا اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور کا دورہ

پاکستان کے امام خمینی (رہ) ٹرسٹ کے سربراہ نے قم میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور کے دفتر کا دورہ کیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے امام خمینی (رہ) ٹرسٹ کے سربراہ نے قم میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور کے دفتر کا دورہ کیا ۔
حجۃ الاسلام و المسلمین سید افتخار حسین نقوی نے اپنے اس دورے میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر لک زائی اور اسمبلی کے ادارہ مجلات و جرائد کے سربراہ ''حجۃ الاسلام نقدہ دوزان‘‘ سے ملاقات کی۔


انہوں نے اپنی مختلف فعالیتوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنی تمام تر کاوشوں کو امام راحل حضرت آیت اللہ خمینی (رہ) کے نام کی برکتیں قرار دیا۔
پاکستان میں سچ ٹی وی کے چیئرمین علامہ افتخار حسین نقوی نے اس سفر میں اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ کے مرکزی دفتر کا بھی دورہ کیا اور عالمی شیعوں سے متعلق اس نیوز ایجنسی کی خدمات کو قریب سے دیکھا۔

رسالہ پیام زینب کے چیف ایڈیٹر نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی نئی ویب سائٹ ویکی شیعہ کے دفتر کو بھی نزدیک سے ملاحظہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے چیف مینیجر حجۃ الاسلام و المسلمین حسینی عارف بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
پاکستان کے امام خمینی(رہ) ٹرسٹ کے سربراہ نے گزشتہ روز بدھ کو نماز ظھرین کے بعد اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے شعبہ اردو زبان کے ایڈیٹروں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کے شیعوں سے متعلق اہم مسائل پر گفتگو کی( جو تفصیل کے ساتھ جلدی ہی نشر کی جائے گی)۔
واضح رہے کہ پاکستان کے معروف عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی امام خمینی (رہ) ٹرسٹ جس کے زیر اہتمام دیگر چودہ دینی مدارس کام کر رہے ہیں کے سربراہ ہونے کے علاوہ کئی یتیموں اور فقیروں کی سرپرستی بھی کر رہے ہیں جبکہ کئی مساجد اور ہسپتالوں کے بانی بھی ہیں آپ کا سب سے نمایاں اور اہم کارنامہ سچ ٹی وی چینل کا تاسیس کرنا ہے جو پاکستان میں خاص اہمیت کا حامل ہے

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

" ڈھاكہ ۲۰۱۲ میں جہان اسلام كا ثقافتی دار الحكومت ...
روسی صدر مصر کا دورہ کریں گے
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح

 
user comment