اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

کیا انصار ابوبکر کی خلافت کا اعتقاد نهیں رکهتے تهے که ان کی بیعت کی هے؟

کیا انصار ابوبکر کی خلافت کا اعتقاد نهیں رکهتے تهے که ان کی بیعت کی هے؟

انصار(رض) نے ابوبکر (رض) کی مخالفت کی اور سعد بن عباده (رض) کی بیعت کرنے کی دعوت دی اور علی(ع) اپنے گهر میں بیھٹے رهے اور نه ان کا ساتھـ دیا اور نه ان کا٬ بعد میں انصار نے ابوبکر کی بیعت کی٬ که ان کی یه بیعت مندرجه ذیل اسباب میں سے ایک پر مبنی تھی-
1- ان سے زبردستی بیعت لی گئی-
2- ان کے لئے ثابت هوا که ابوبکر دوسروں کی به نسبت خلافت کے لئے زیاده حقدار هیں اس لئے انهوں نے ان کی بیعت کی-
3- یا یه که انهوں نے کسی مقصد کے بغیر یه کام انجام دیا هے٬ ان کے اس کام کے لئے کوئی چوتھی وجه نهیں پائی جاتی هے-
اگر شیعه کهیں گے که انصار سے زبر دستی بیعت لی گئی هے٬ تو یه جهوٹ هے٬ کیو نکه بیعت لینے کے لئے کوئی لڑائی اور دهمکی رونما نهیں هوئی هے اور کسی نے اس سلسله میں هتھیار نهیں اٹهائے هیں اور یه ممکن نهیں هے که انصار کو ڈرایا دھمکایا گیا هو گا ٬ کیونکه وه دو هزار شهسوار بهادروں پر مشتمل تهے٬ اور سب ایک هی قبیله سے تعلق رکهتے تهے اور بے مثال شجاعت کے مالک تهے٬ انهوں نے مسلسل آٹھـ سال تک عربوں سے جنگ لڑی تهی اور موت سے کهیل چکےتهے اور موته میں قیصر روم سے جنگ کے لئے آماده هو چکے تهے٬ اس بنا پر ممکن نهیں هےکه وه ابوبکر اور ان کے دو ساتھیوں سے ڈرتے٬اور اس کے علاوه نه ابوبکر کا وهاں پر کوئی قبیله تها اور نه وه مال و دولت کے مالک تهے که انصار اس کے بل بوتے پر مجبور هو جاتے! بلکه انصار نے کسی خوف و هراس اور شک و شبهه کے بغیر بلا فاصله ابوبکر کی بیعت کی هے-
اسی طرح اگر وه جانتے که ابوبکر حق پر نهیں هیں٬ تو وه هر گز اپنے چچیرے بھائی کو تنها چھوڑ کر ایک ایسے شخص کی بیعت نهیں کر تے جس کا نه وهاں پر کوئی بڑا قبیله تها اور نه وه کوئی مال و دو لت رکهتے تهے اور نه ان کا کوئی محل اور نگهبان تها٬ کیو نکه انهیں کسی کا خوف نهیں تها ٬ که بیعت کر نے پر مجبور هو جا تے اور نه انهیں کسی مال و مقام کی لالچ تهی٬ اس بنا پر انصار کی اتنی بڑی تعداد کا ابوبکر کی بیعت کر نے پر اتفاق کر نا٬ جبکه وه جانتے تهے که وه حق پر نهیں هیں اور حق انصار کے ساتھـ رهے٬ نا ممکن اور محال هے-
پس٬ ان کی ابوبکر کی بیعت کر نے کی صرف یهی ایک وجه تهی که ان کے پاس پیغمبر (ص) کی طرف سے ایک صحیح دلیل موجود تھی جو یه ثابت کرتی تهی که خلافت ابوبکر کا حق هے- اور جب ثابت هوا که خلافت انصار سے متعلق نهیں هے ٬ تو ان کو کس چیز نے اس بات پر مجبور کیا که وه سب علی(ع) کی خلافت کے بارے میں پیغمبر (ص) کی صریح نص کی مخالفت کریں؟! نا ممکن هے که وه کسی ایسے فرد کی مدد پر اتفاق کریں جس نے ان پر ظلم کیا هو اور ان کے حق کو غصب کیا هو!


source : www.islamquest.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مناظرہ امام جعفر صادق علیہ السلام و ابو حنیفہ
اسارائے اہل بيت کي دمشق ميں آمد
میثاقِ مدینہ
سکوت امیرالمومنین کے اسباب
مسلم بن عقیل کی بیٹیوں کے نام کیا تھے؟
امام حسين (ع) کي طرف سے آزادي کي حمايت
حُرّ؛ نینوا کے آزاد مرد
قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ(اول)
آيت ولايت؛ خدا، رسول خدا اور علي (ع) ہي مؤمنين کے ...
امام حسن(ع) کی صلح اور امام حسین (ع)کے قیام کا فلسفہ

 
user comment