اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

راولپنڈی میں جشن عید میلاد النبی (ص) سوگ میں بدل گیا

راولپنڈی میں جشن عید میلاد النبی (ص) سوگ میں بدل گیا

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں امام بارگاہ عون محمد رضوی کے قریب مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید جبکہ ۱۶ زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چٹیاں ہٹیاں میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ۱۶ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکہ خودکش تھا، خودکش بمبار نے امام بارگاہ عون محمد رضوی میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم اسے روکنے پر اس نے خود کو اڑا لیا۔ مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں امام بارگاہ کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کے وقت امام بارگاہ میں محفل میلاد جاری تھی۔ راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

امام بارگاہ عون محمد رضوی چٹیاں ہٹیاں بم دھماکے میں شہید ہونے والوں میں نوجوان اور خواتین بھی شامل ہیں، جن میں قائم علی، علی زیدی، محمد جاوید زیدی، علی مہدی، پولیس اہلکار امان اللہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں سکندر علی، عمران (پولیس اہلکار)، شہلا بی بی، فیاض، فائزہ، ابن رضوی، بدر عالم، ہادی شاہ، محمد ایاز(پولیس اہلکار)، علی سکندر، دلاور، نعمان، مہدی رضا، حاجی شاہ، شہباز احمد، اسماعیل، سید ظفر، انصار حیدر اور دیگر شامل ہیں۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment