اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

ملا عمر اب تک غائب کیوں ہیں؟

ملا عمر اب تک غائب کیوں ہیں؟

اگرچہ امریکا کی زیر قیادت اتحادی فوجیں 13؍ سال کے طویل عرصے بعد 28؍ دسمبر 2014ء کو افغانستان سے رخصت ہوگئیں مگر افغان طالبان کے روپوش ملا عمر بدستور منظر عام سے غائب ہیں حالانکہ پینٹاگان یہ واضح اعلان کرچکا ہے کہ کابل میں باقی رہ جانے و الی امریکی فوج ملا عمر اور دیگر اہم طالبان رہنمائوں کو نشانہ نہیں بنائے گی سوائے اس کے کہ وہ امریکا کےلیے براہ راست خطرہ بن جائیں۔ ملاعمر 9/11 حملوں کے بعد اکتوبر 2001ء میں افغانستان میں امریکی مداخلت اور طالبان حکومت ختم ہونے کے بعد سے غائب ہیں۔ ایف بی آئی انہیں انتہائی مطلوب دہشت گرد قرار دے چکی ہے امریکا انہیں 9/11 کے دہشت گرد حملوں کا اصل منصوبہ ساز قرار دیتا ہے۔ 156؍ مہینے 4745؍ دن گزرگئے، طالبان کے امیر افغانستان کے دشوار گزار پہاڑوں میں اوجھل ہوگئے، اس کے بعد سے کسی نے انہیں نہیں دیکھا حتیٰ کہ ان کی ویڈیو دیکھی گئی۔ امریکی انٹیلی جنس حکام دعویٰ کرتے ہی کہ مفرور طالبان رہنما پاکستان کے شہری علاقوں کوئٹہ یا کراچی میں روپوش ہیں دوسری جانب پاکستان ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ حال ہی میں 30؍ دسمبر 2014ء کو افغانستان انٹیلی جنس چیف رحمت اللہ نبی نے دعویٰ کیا کہ ملا عمر زندہ ہیں اور کراچی میں روپوش ہیں ان کا یہ دعویٰ امریکی اخبار میں شائع ہوا۔ اس سے قبل سابق افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان ایمل فیضی نے الزام لگایا تھا کہ ملا عمر کراچی میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں اور یہ معاملہ کرزئی اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان زیر بحث آیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ افغان طالبان نے ان کی گرفتاری اور پاکستان کی تحویل میں ہونے کی تردید نہیں کی جیسا کہ وہ ماضی میں فوری طور پر کیا کرتے تھے۔ انہوں نے جولائی 2010ء میں پاکستان میں ملا عمر کی گرفتاری کی تردید کی تھی۔ لاکھوں ڈالر کا سوال یہ ہے جو امریکیوں اور افغانوں کے دماغوںمیں یکساں طور پر گردش کررہا ہے کہ افغانستان سے نیٹو کے انخلا اور امریکا کی جانب سے نشانہ نہ بنانے کے اعلان کے باوجود ملا عمر منظر عام پر کیوں نہیں آرہے؟ ان کی جائے پناہ کے بارے میں سوالات پیدا ہورہے ہیں خصوصاً امریکی انخلا پر ان کی خاموشی سوالات کو جنم دے رہی ہے ان کی عدم موجودگی سے یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ طالبان کی ڈور درحقیقت کون ہلارہا ہے؟


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراكش ؛ ماہ رمضان كے موقع پر ۲۴ جديد مساجد كا ...
لبنان كی اسلامی جمعيتوں نے غزہ كے محاصرہ كو توڑنے ...
شامی فوج نے صوبہ حمص کے دو شہروں کو آزاد کروا لیا
قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کے باہر بم دھماکے بعد ...
خود مختار قیدی، بے اختیار آزاد اور ہم
علامہ مفتی جعفر حسین رحمتہ اللہ علیہ کی 34 ویں ...
صہیونیت کے تئیں امریکہ اور مغرب کی حمایت کے ...
15 شعبان کے تاریخی جلسے میں علامہ جواد نقوی کی ...
حریم آل اللہ کا دفاع کرتے ہوئے ایرانی جوان شہید
تہران بك فيسٹيول ؛حرم مقدس امامين كاظمين (ع) كے ...

 
user comment