اردو
Wednesday 24th of April 2024
0
نفر 0

نماز جمعہ کے بعد نماز عصر کس نیت سے پڑھی جائے؟ آیت الکرسی کے کیا فوائد ہیں؟

نماز جمعہ کے بعد نماز عصر کس نیت سے پڑھی جائے؟ آیت الکرسی کے کیا فوائد ہیں؟

علیکم السلامنماز جمعہ کے بعد نماز عصر تو واجب کی ہی نیت سے پڑھی جائے گی جمعہ کا نماز عصر سے کوئی تعلق نہیں ہے نماز جمعہ صرف ظہر کے بدلے میں کافی ہو گی۔نماز واجب کے بعد آیت الکرسی کی تلاوت کرنے کے بہت سارے فوائد ہیں پیغمبر اکرم سے منسوب ایک روایت میں ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ جو شخص نماز واجب کے بعد آیت الکرسی کی تلاوت کرے گا خدا اس پر نگاہ رحمت کرے گا اور آسمان سے ایک فرشتہ بھیجے گا جو دوسرے دن اس وقت تک اس کی صرف نیکیاں لکھے گا اور برائیوں سے چشم پوشی کرے گا۔ دوسری جگہ وارد ہوا ہے کہ جو آیت الکرسی پڑھے گا خدا خود اس کی روح قبض کرے گا اور وہ اس شخص کی طرح ہو گا جس نے پیغمبروں کے ساتھ رہ کر جہاد کیا ہو اور شہید ہوا ہو موت کے بعد بلا فاصلہ بہشت میں جگہ ملے گی اس کی تلاوت سے فقر و فاقہ دور ہوتا ہے خدا کی طرف سے امان نامہ ملتا ہے رزق میں وسعت ہوتی ہے اور خدا اپنے فضل سے اس کے مال میں اضافہ کرتا ہے۔مستحب ہے کہ سوتے وقت پیروں کو قبلے کی طرف رکھا جائے یعنی اس طرح سے لیٹے کہ جب اٹھے تو رو بہ قبلہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کیا خدا وند عالم کے وعد و عید حقیقی ھیں ؟
کیا تمام انسانی علوم قرآن میں موجود ہیں ؟
کو نسی چیزیں دعا کے اﷲ تک پہنچنے میں مانع ہوتی ...
صفات جمال و جلال سے کیا مراد ہے؟
مرجع تقلید کے ہوتے ہوئے ولی فقیہ کی ضرورت کیوں؟
توحید ذات، توحید صفات، توحید افعال اور توحید ...
جنت ماں کے قدموں تلے / ولادت کے دوران مرنے والی ...
کیا شب قدر متعدد ھیں ؟ اور کیا دن بھی شب قدرکا حصھ ...
مرجع تقلید کے ہوتے ہوئے ولی فقیہ کی ضرورت کیوں؟
بدعت كیا ہے اور كن چیزوں كو بدعت میں شمار كیا جاتا ...

 
user comment