اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

امام جعفر صادق عليہ السلام کا امامت پر ايک عظيم خطبہ

امام جعفر صادق عليہ السلام کا امامت پر ايک عظيم خطبہ

امام جعفر صادق عليہ السلام نے اپنے ايک خطبہ ميں آئمہ عليہم السلام کاحال اور ان کي صفات کو بيان کيا ہے- اپ فرماتے ہيں: اللہ تعال نے ہمارے اہلبيت پيغمبر کے ليے آئمہ ہدايت کے ذريعہ سے اپنے دين کو واضح کيا اور ان کي راہوں کو ان کے وجود سے روشن کيا اور اپنے علم کے چشموں کو ان کے ليے کھولا- پس امت محمد ميں سے جس نے ان کو پہچانا اور ان کے حق امامت کو قبول کيا اس نے ايمان کا ذائقہ چکھا اور اسلام کي فضيلت کو جانا کيوںکہ اللہ تعالي نے امام کو مقرر کيا ہے ايک نشان اپني مخلوق کے ليے اور حجت قرار ديا اھل اطاعت کے ليے اور تمام عوام کے ليے اور پہنايا اس کو تاج وقار اور ڈھانپ ليا اس کو ايسے نور سے جو نگاہ رکھنے والا ہے آسمان و زمين کا اور زيادہ ہوتا اس کا علم اس وسيلہ سے جو آسماں تک کھنيچا ہوا ہے تاکہ وحي الہي کا سلسلہ منقطع نہ ہو اور جو احکام من اللہ ہيں وہ نہيں حاصل ہوتے ہيں مگر بوسيلہ امام اور خدا اپنےبندوں کے اعمال کو قبول نہيں کرتا جب تک معرفت امام نہ ہو- وہ دفع کرنے والے ہے شکوک کي تاريکيوں اور فتنوں کے شبہات کو اور کھولنے والاہےسنت کي گتھيوں کو- اللہ نے اپني مخلوق کي ھدايت کے ليے اولاد حسين سے انتخاب کيا اور ايک کے بعد دوسرے کو اصطفا اور اجتبا کيا اور راضي ہوا ان سے اپني مخلوق کي ھدايت پر اور ان کو ان کے ليے چن ليا- جب ان ميں سے کوئي امام دنيا سے گيا تو اس کے بعد ہي دوسرا امام معين کيا جو اس کي وحدانيت کا روشن نشان اور روشني پھيلانے والا ہادي اور دين کو طاقت بخشنے والا امام تھا اور عالم حجت اللہ تھا جو آئمہ خدا کي طرف سے امام ہيں وہ حق کي طرف ہدايت کرتے ہيں اور معاملات ميں عدل اور انصاف سے کام ليتے ہين وہ اللہ کي حجتيں ہيں اور اس کي مخلوق پر اس کي طرف سے نگہبان ہيں وہ اللہ کے بندوں کےليے باعث ہدايت ہيں انکے نور سے شہروں ميں روشني ہے اور لوگوں کي اولاد انکي برکت سے نمو حاصل کرتي ہے- اللہ نے ان کو لوگوں کے ليے زندگي قرار ديا ہے وہ اندھيروں کي روشنياں ہيں وہ کلام الہي کي کنجياں ہيں وہ اسلام کے ستون ہيں ان کےليے اللہ کا ارادہ انکے متعلق جاري ہوا ہے- امام خدا کا منتخب و پسنديدہ ہوتا ہے برگزيدہ اور مقبولِ خدا اور رسول (ص) ہے اور ايسا ہادي ہے جو محلِ اسرارِ الٰہيہ ہے اور قائم رہنے والي اميدگاہ ہے خدا کا منتخب بندہ ہے ان صفات کے ساتھ اور کمالِ نظر التفات سے خدا نے اس کو اپنے لئے بنايا جبکہ عالمِ ذر ميں اس کو پيدا کيا اور خلق کے پيدا کرنے سے پہلے ان کو پيدا کيا اپنے عرش کے داہني طرف اور ان کو اپني حکمت کي نعمت عطا فرمائي تھي (جاری ہے)


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نجف اشرف
امام زمانہ(عج) سے قرب پیدا کرنے کے اعمال
حضرت فا طمہ زھرا (س) بحیثیت آئیڈیل شخصیت
حضرت علی اور حضرت فاطمہ (س) کی شادی
محشر اور فاطمہ کی شفاعت
اقوال حضرت امام جواد علیہ السلام
کتاب’’جنت البقیع کی تخریب‘‘ اردو زبان میں شائع
حادثات زندگی میں ائمہ (ع) کا بنیادی موقف
پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام
سنت رسول ۔ اہل سنت او راہل تشیع کی نظر میں

 
user comment