اردو
Thursday 18th of April 2024
0
نفر 0

حرم امام رضا(ع) میں روسی جوان دین اہلبیت(ع) سے شرفیاب

حرم امام رضا(ع) میں روسی جوان دین اہلبیت(ع) سے شرفیاب

دین اسلام مکمل دین ہے جو انسان کی تمام ضروریات کو پورا کر سکتا ہے اس دین میں اچھی زندگی گزارنے اور اچھی موت مرنے کے جامع قوانین موجود ہیں: نومسلمان

حرم امام رضا(ع) میں روسی جوان دین اہلبیت(ع) سے شرفیاب

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے تیس سالہ جوان آنتون آندرے یویچ نے حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ '' امور زائرین غیر ایرانی‘‘ میں حاضر ہو کر دین مقدس اسلام کو قبول کرنے کے بعد اپنا نام ''علی‘‘ انتخاب کیا۔
انہوں نے دین اسلام کی طرف لگاو کے بارے میں کہا: دین اسلام مکمل دین ہے جو انسان کی تمام ضروریات کو پورا کر سکتا ہے اس دین میں اچھی زندگی گزارنے اور اچھی موت مرنے کے جامع قوانین موجود ہیں۔
روس کے اس جوان نے مزید کہا: میں نے دین اسلام کے بارے میں جاننے کے لیے بہت وقت صرف کیا ہے اور قرآن کریم اور سیرت ائمہ اطہار(ع) کا مطالعہ کر کے میں نے دین اسلام کو اعتدال پسند دین پایا ہے اور دیگر ادیان کی طرح اس میں کہیں بھی انحراف نظر نہیں آیا۔
روس کے تازہ مسلمان شدہ جوان علی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اپنے ایک دوست کے ذریعے دین اسلام سے پہلی بار آشنا ہوا کہا: میں نے گزشتہ سال اپنے ایک دوست کے ہمراہ مشھد مقدس کا سفر کیا اور اصول عقاعد کے بارے میں کچھ کتابیں یہاں سے لے کر گیا جن کا مطالعہ کرنے سے میں بہت جلدی اسلامی عقائد سے آشنا ہو گیا۔
انہوں نے روس میں مذہب تشیع کی تبلیغ کے بارے میں بتایا: رشین میں دینی کتابوں کے ترجمے اور دین اسلام کے بارے میں رشین ٹی وی سے پروگرام پیش کرنے سے روس میں مذہب حق کی تبلیغ کی جا سکتی ہے اور یہ کام روس میں بہت موثر ثابت ہو گا۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

محشر اور فاطمہ کی شفاعت
اقوال حضرت امام جواد علیہ السلام
کتاب’’جنت البقیع کی تخریب‘‘ اردو زبان میں شائع
حادثات زندگی میں ائمہ (ع) کا بنیادی موقف
پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام
سنت رسول ۔ اہل سنت او راہل تشیع کی نظر میں
انبیاءکرام اور غم حسین علیہ السلام
حضرت فاطمہ زہراء
فدک حضرت زہرا کی ملکیت
حضرت زھرا علمائے اھل سنت کی نطر میں

 
user comment