اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ حضرت آیت‏اللہ العظمی سبحانی کا بیان

حضرت آیت اللہ العظمی سبحانی نے بھی اپنے بیان میں بحرینی عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی کانفرنس تنظیم سے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔

بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ حضرت آیت اللہ العظمی سبحانی کا بیان

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سبحانی نے اپنے بیان میں قرآن مجید کی آیت کا حوالہ دیا جہاں فرمایا گیا ہے:
«‌لَا يُحِبُّ اللَّہ الْجَہرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ وَكَانَ اللَّہ سَمِيعًا عَلِيمًا‌» ( النساء ؛ ١٤٨)
(برائی کے ساتھ آواز بلند کرنے کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتا مگر اس شخص کو اجازت ہے جو ظلم کا نشانہ بنا ہو)۔
انھوں نے کہا ہے: ملک بحرین کے مسلم عوام کے پرامن اجتماعات اور مظاہرے انصاف طلبی کے مظاہر میں سے ہیں جس پر قرآن نے بھی تأکید فرمائی ہے اور مذکورہ بالا آیت میں رب ذوالجلال کا ارشاد ہے کہ «الّا من ظُلِمَ» يعنی یہ کہ مظلومین کو حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی جانب سے اور کسی بھی حکومت کی طرف سے اپنے اوپر گذرنے والے ناروا مظالم اور جبر و ستم کو بیان کریں تا کہ اپنے حق تک پہنچ جائیں۔
انھوں نے کہا: دنیا کے تمام مسلمانوں کو بحرین اور دیگر ممالک کے اٹھے ہوئے عوام کے ساتھ مل کر امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے اس کلام کا مصداق بنیں کہ «كونا لِلظّالم خصماً و لِلمظلوم عوناً» (ظالم کے دشمن رہو اور مظلوم کے مدد گار بنو)۔
بہت ہی افسوس کا مقام ہے کہ علاقے کے مسلم ممالک، اس انصاف پسندانہ ندا کو توجہ دے کر مظلوموں کی حمایت کرنے کی بجائے، مظلومین کو کچلنے کی غرض سے فوجیں بھیجتے ہیں تا کہ اس ندا کو خاموش کردیں۔ ظلم کو دفع کرنا اور حق کو طلب کرنا، اتنا اہم ہے کہ قرآن مجید ستمزدگان کو دفاع کی اجازت دیتا ہے اور فرماتا ہے "«أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّہمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّہ عَلَى نَصْرِہمْ لَقَدِيرٌ» (سورت حج آیت 39) (ان لوگوں کو (جہاد کی) اجازت دے دی گئی ہے جن سے (ناحق) جنگ کی جارہی ہے اس وجہ سے کہ ان پر ظلم کیا گیا، اور بےشک اﷲ ان (مظلوموں) کی مدد پر بڑا قادر ہے)۔
اس آیت میں بانہم ظلموا سے معلوم ہوتا کہ ستمزدہ اور مظلومین کو عدل اور انصاف طلب کرنے کا حق ہے۔
ان دنوں بحرین کے عوام کسی بھی شخص یا کسی بھی مقام کو نقصان پہنچائے بغیر تمام قوانین و ضوابط کے عین مطابق بالکل پر امن انداز سے اپنے مطالبات پیش کررہے ہیں تا کہ دنیا والوں تک اپنی صدا پہنچا سکیں اور اگر دنیا والوں نے ان کے مطالبات کا مثبت جواب دیا تو کیا خوب اور اگر کسی نے مثبت جواب نہین دیا تو خدا ان کی فریاد سننے والا اور ان کے شکوے پر توجہ دینے والا ہے اور وہ خود ارشا فرماتا ہے: «إِنَّ اللَّہ عَلَى نَصْرِہمْ لَقَدِيرٌ۔» (اور بیشک اﷲ ان (مظلوموں) کی مدد پر بڑا قادر ہے)۔
آیت اللہ العظمی شیخ جعفر سبحانی نے کہا ہے: اسلامی کانفرنس تنظیم سے تمام مسلمانوں کی توقع یہ ہے کہ اپنی فیصلہ کن رائے سے خونریزی اور حق تلفی کا سد باب کرے اور ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرکے اس سلسلے میں ٹھوس اقدام کرے۔

 


source : www.sibtayn.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان
سعودی حملہ کو شیعہ و سنی ٹکراو کا رنگ و روپ دینے ...
ایران کے شہریزد میں قرآنی علوم کی نمائش کا افتتاح
یمن کے السبعین اسکوائر پر لاکھوں افراد کا ...

 
user comment