اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

آیت اللہ العظمی علوی گرگانی: حذیفی بے ادب ہے / تشیع اسلام کی قوت محرکہ ہے

انھوں نے پاکستان کے علماء کو مشورہ دیا کہ وہ سنجیدہ اقدام کریں اور تکفیری گروہوں کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کی مذمت کریں اور عالمی سیکورٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں تک پہنچائیں۔

آیت اللہ العظمی علوی گرگانی: حذیفی بے ادب ہے / تشیع اسلام کی قوت محرکہ ہے

اہل البیب (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید «حضرت آیت‌الله العظمی سید محمد علی حسینی علوی گرگانی» نے کل بروز منگل ملاقات کے لئے آنے والے حوزہ علمیہ قم کے علماء اور فضلاء سے خطاب کرتے ہوئے ائمہ اہل بیت (ع)، خاص طور پر امام زمانہ (عج) اور شیعیان اہل بیت (ع) کی شان میں مسجد النبی (ص) کے خطیب الحذیفی کی بے ادبی اور گستاخی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ افراد امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ وہابیت کے کٹھ پتلی ہیں۔

عراق اور پاکستان میں وہابیت اور تکفیری ٹولوں کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: وہ شیعہ جن کا خون اسلامی ممالک میں وہابیت کے ہاتھوں بہایا جاتا ہے، امام زمانہ (عج) کے لائے دلی صدمے کا سبب ہے، کیونکہ وہ آنحضرت (عج) کے پیروکاروں کو نہایت مظلومیت میں شہید کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا: جب پاکستان، عراق اور دوسرے علاقوں میں شیعیان اہل بیت (ع) کو تکلیف ہو اور وہ مصائب اور مشکلات میں مبتلا ہوں تو گویا ایران کے شیعہ بھی مصائب و مشکلات میں مبتلا ہیں کیونکہ انسان سارے ایک ہی جسم کے اعضاء کی مانند ہیں۔
انھوں نے پاکستان کے علماء کو مشورہ دیا کہ وہ سنجیدہ اقدام کریں اور تکفیری گروہوں کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کی مذمت کریں اور عالمی سیکورٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں تک پہنچائیں۔
آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے پاکستان میں اہل تشیع کی عظیم آبادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم طلاب اور فضلاء کو ہدایت کی کہ وہ جاکر اپنے ملک کے حکام اور اعلی اہلکاروں سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھیں۔
انھوں نے کہا: ان تکفیری ٹولوں کی باگ ڈور امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھ میں ہے اور عالمی استکبار کی جانب سے اس ٹولے کی حمایت اس لئے نہیں ہے کہ اس کو اسلام عزیز ہے بلکہ اس لئے ہے کہ اہل تشیع کو مسلمانوں کے ہاتھوں نابود کروادے اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور انتشار ڈال دے۔
آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے کہا: استکبار کو معلوم ہے کہ اگر شیعیان اہل بیت (ع) کا خاتمہ ہوجائے تو اس کے بعد مسلمانان عالم متحرک نہیں رہیں گے اور استکباری طاقتیں آسانی سے اپنے مفادات حاصل کرسکیں گے۔
حوزہ علمیہ کے خارج فقہ و اصول کے اس استاد نے کہا: "تشیع اسلام کی قوت محرکہ ہے" اسی وجہ سے اسرائیل اور امریکہ کی سازش یہ ہے کہ وہ دوسرے مسلم مکاتب کے پیروکاروں کے توسط سے اہل تشیع کے خلاف لڑیں اسی بنا پر وہ وہابیت کی حمایت کررہے ہیں چنانچہ ہماری اصل کوشش یہ ہونی چاہئے کہ اس سلسلے کی اصل جڑوں کو سوکھا دیں۔
حضرت آیت‌الله العظمی حسینی علوی گرگانی نے ائمہ اہل بیت (ع)، خاص طور پر امام زمانہ (عج) اور شیعیان اہل بیت (ع) کی شان میں مسجد النبی (ص) کے خطیب الحذیفی کی بے ادبی اور گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ وہابیت کے کٹھ پتلی ہیں۔
انھوں نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای اور تمام مراجع تقلید کی جانب سے وہابیت کی بجائے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جدوجہد پر زور اس لئے دیتے ہیں کہ وہ وہابیت کی جڑیں سوکھانے کے درپے ہیں کیونکہ اسرائیل اور امریکہ اس فرقے کو تقویت پہنچارہے ہیں اور یہی قوتیں وہابیت کی اصل جڑیں ہیں ورنہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ رہبر انقلاب اور دوسرے مراجع تقلید دنیا کے تمام علاقوں کے شیعیان اہل بیت (ع) کی صورت حال پر نظر رکھتے ہیں اور ان کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھتے ہیں۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد علی حسینی علوی گرگانی نے بین الاقوامی سطح کے موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم کو تمام مسلمانوں کی فکر ہے اور بعض اسلامی ممالک میں رونما ہونے والے ناگوار حادثات رہبر انقلاب اور مراجع عظام کے لئے صدمے کا باعث بنتے ہیں۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

میثاقِ مدینہ
سکوت امیرالمومنین کے اسباب
مسلم بن عقیل کی بیٹیوں کے نام کیا تھے؟
امام حسين (ع) کي طرف سے آزادي کي حمايت
حُرّ؛ نینوا کے آزاد مرد
قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ(اول)
آيت ولايت؛ خدا، رسول خدا اور علي (ع) ہي مؤمنين کے ...
امام حسن(ع) کی صلح اور امام حسین (ع)کے قیام کا فلسفہ
حدیث غدیر کی سندیت و دلالت
۔حضرت علی اور حضرت فاطمہ علیھاالسلام کے دروازے ...

 
user comment