اردو
Wednesday 24th of April 2024
0
نفر 0

اصحاب مہدي (عج) کے قرآني اوصاف

اصحاب مہدي (عج) کے قرآني اوصاف

قرآن مجيد ميں ايسي آيات نازل ہوئي جن ميں ايسي خصوصيات پائي جاتي ہيں جو رسول اللہ (ص) اور ائمہ (ع) کي احاديث کے مطابق اصحاب مہدي (عج) سے مطابقت کاملہ رکھتي ہيں:

ارشاد رباني ہے:

{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُۆْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَلاَ يَخَافُونَ لَوْمَةَ لآئِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ اللّهِ يُۆْتِيهِ مَن يَشَاء وَاللّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ} (1)

"اے ايمان لانے والو ! جو تم ميں سے ان اپنے دين سے پلٹ جائے تو بہت جلد اللہ ايک جماعت کو لائے گا جنہيں وہ دوست رکھتا ہوگا اور وہ اسے دوست رکھتے ہوں گے، وہ ايمان والوں کے سامنے نرم ہوں گے اور کافروں کے مقابلہ ميں سخت، وہ اللہ کي راہ ميں جہاد کريں گے اور کسي ملامت کرنے والے کي ملامت کي پروا نہ کريں گے يہ اللہ کا فضل و کرم ہے جسے چاہتا ہے، وہ عطا کرتا ہے اور اللہ بڑي سمائي والا ہے، بڑا جاننے والا"-

اس آيت کے مطابق خداوند متعال مستقبل ميں اپنے دين کي حمايت کے لئے ايک جماعت اٹھائے گا اور اس جماعت ميں کردار اور عظيم الہي مشن سرانجام دينے والے افراد کے اوصاف کي وضاحت کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے:

1- خدا ان سے محبت رکھتا ہے اور وہ خدا کے عاشق ہيں اور اس کي خوشنودي کے سوال کسي چيز کے بارے ميں نہيں سوچتے؛ {يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ}-

2- وہ مۆ‌منين کے سامنے منکسر اور خاضع ہيں؛ {أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُۆْمِنِينَ}-

3- ظالمين و کافرين کے سامنے مقتدر ہيں؛ {أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ}-

4- اللہ کي راہ ميں جہاد ان کا دائمي پروگرام ہے؛ {يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ}-

5- وہ ثابت قدم ہيں اور ملامت کرنے والوں کي ملامت کي پروا نہيں کرتے؛ {وَلاَ يَخَافُونَ لَوْمَةَ لآئِمٍ}-

آيت کے آخر ميں ارشاد ہوتا ہے: "ان امتيازات کا حصول (ذاتي کوششوں اور اصلاح نفس کے علاوہ) اللہ کے فضل و کرم کے مرہون منت ہے اور يہ فضل و کرم ان لوگوں کے لئے ہے جو اس کے قابل ہونگے؛ {ذَلِكَ فَضْلُ اللّهِ يُۆْتِيهِ مَن يَشَاء وَاللّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ}-

يہ اوصاف اصحاب مہدي (عج) کے لئے حضرت امام صادق (ع) کي حديث ميں بيان ہونئي ہيں؛ بالفاظ ديگر وہ اوصاف آيت کريمہ ميں بيان شدہ اوصاف سے ہمآہنگ ہيں- (2)

 

حوالہ جات:

1- سورہ مائدہ (5)، آيت 54-

2- بحارالانوار، ج 52، ص 308-

 

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام حسین علیہ السلام اورامام زمانہ(عج)کےاصحاب ...
نظریہ رجعت
قرآن اور حضرت امام زمانہ(عج) علیہ السلام
امام مہدی (عج) کی سیرت طیبہ اور ان کےانقلابی ...
عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں
امریکہ کی فلم انڈسٹری ہالی وڈ اور نظریہ مہدویت کی ...
حضرت امام مہدی کی معرفت کی ضرورت
امام مہدی (ع) کے بارے میں علی (ع) کی چالیس حدیثیں
امام ِ زمانہ (عجل اللہ فی فرجہ) کے ساتھ ارتباط کی ...
حضرت زھرا(ع) اور حضرت مہدی(عج)

 
user comment