اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

یران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے

یران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے

 

جنیوا میں عالمی طاقتوں اورایران کے آج ہونے والے مذاکرات پرایک بار پھر دنیا بھر کی نظریں لگ گئی ہیں۔ 

 

 

ابنا: جنیوا کا انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل ایک بار پھر تیار ہے۔ مسئلہ وہی پرانا یعنی ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا،اور مذاکرات کی میزپر ایک بار پھر ہوں گی چھ عالمی طاقتیں اور ایران۔رواں ماہ کی 8 سے 11 تاریخ تک یورپی یونین کے تعاون سے جنیوا ہی میں وہ مذاکرات ہوئے جو عالمی سیاست کا نقشہ بدل سکتے تھے۔ روم سے نکلتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ بہت پْرامید تھے کہنے لگے کہ''اگر نیک نیتی اورباہمی مفاد کو ذہن میں رکھ کر مذاکرات ہوئے تو کامیاب بھی ضرور ہوں گے'' ۔ادھر ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے پَر تولتی امریکی کانگریس کو بھی صدر اوباما نے صبر سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔امریکی صدر نے اپنی ہی کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ اگر مذاکرات یا سفارتی معاہدے سے پہلے ہی ایران پر مزید پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا تو تہران جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں پوری تیزی دکھائے گا۔ لوہا گرم دیکھ کرامریکا کے اتحادی برطانیہ نے بھی چوٹ مارنے کی سوچی اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایرانی صدرحسن روحانی کو فون گھمادیا۔ ڈیوڈ کیمرون 10 سال سے زائد عرصے میں کسی ایرانی لیڈر کو فون کرنے والے پہلے برطانوی وزیر اعظم ہیں۔ دونوں رہنماوں نے ایرانی ایٹمی پروگرام اور شام کے تنازع پر بات کی۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment