اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

غیبت حضرت مھدیّ(ع)

 

احادیث غیبت بھی متواتر ہیں :ہم اختصارکی وجہ سے چند احادیث پہ اکتفاکرتے ہیں: حضرت رسالتمآب (ص)غیبت حضرت مھدیّ (ع) کے بارے میں فرماتے ہیں:

1۔(لابد للغلام من غیبۃ فقیل لہ ولم یا رسول اللہ (ص) یخاف القتل)1

اس نوجوان کی غیبت ضروری ہے حضور(ص)کی خدمت میں عرض کی گئی اے رسول خدا(ص) کیوں اس کے لئے غیبت ہے ؟ فرمایا اس لئے کہ اسے قتل کا خوف ہے۔

2۔(المھدی من ولدیّ اسمہ اسمی و کنیتہ کنیتی اشبہ الناس لی خلقا وخلقا تکون لہ غیبۃ و حیرۃ تضل فیھا الامم ثم یقبل کالشھاب الثاقب یملاھا عدلا وقسطا کما ملئت جورا وظلما)2

مھدیّ میری نسل  سے ہے اس کا نام میرے نام پر ہے اور اسکی کنیت میری کنیت ہے وہ تمام لوگوں میں میرے ساتھہ خلق (صورت) اور خلق(کردار)کے لحاظ سے سب سے زیادہ شباھت رکہتا ہے اس کے لئے غیبت وحیرت ہے جس غیبت میں امتیں گمراہ ہوں گی پہر وہ درخشان ستارہ کی مانند آئے گا زمین کو عدل و انصاف سے اس طرح پر کرے گا جس طرح وہ جور وظلم سے بہر چکی ہوگی۔

3۔(المھدی من ولدی تکون لہ غیبۃ وحیرۃ تضل فیھا الامم یاتی بذخیرۃ الانبیاء علیہم السلام فیملاھا قسطا وعدلا کما ملئت جورا و ظلما ) 3

اس حدیث میں یاتی بذخیرۃ الانبیاء استعمال ہوا ہے اس کا ترجمہ یہ ہے مہدی ذخیرۂ انبیاء (ع)کو لائے گا حدیث باقی جملوں کا ترجمہ اوپر والی حدیث میں مذکور ہے۔

4۔ (طوبی لمن ادرک قائم اھل بیتی و ھو مقتد بہ قبل قیامہ ویتولی اولیاءہ یعادی اعدائہ ذالک من رفقائی وذوی مودّتی واکرم امتی علیّ یوم القیامۃ) ۔4

سعادت ہے اس شخص کے لئے جو میرے اھل بیت کے قائم (ع) کو  حالانکہ اس کی اقتداء کرتے ہوئےاس کے قیام سے قبل پالے اور اس کے دوستوں کو دوست اور اس کے دشمنون کو دشمن رکھے وہ میرے رفقآء (جمع رفیق) میں ہوگا اور میرے نزدیک قیامت کے دن میری امت میں سب سے زیادہ محترم ہوگا۔

5۔(المھدی من ولدی الذی یفتح اللہ بہ مشارق الارض و مغاربھا ذالک الذی یغیب عن اولیائہ غیبۃ لایثبت علی القول بامامتہ الاّ من امتحن اللہ قلبہ للایمان ۔۔۔) 5

مھدیّ میری اولاد سے ایسا فرزند ہے جس کے سبب اللہ مشارق ومغارب زمین کو فتح کرے گا  وہ مھدی جو اپنے اولیاء اور دوستوں سے ایسی غیبت اختیار کرے گا اس میں انکی امامت کے عقیدہ پر کوئی ثابت قائم نہیں رہے گا سوائے اس شخص کے جس کے قلب کو اللہ نے ایمان کے لئے آزمایا ہو۔

ضروری وضاحت :

ائمّہ معصومین (ع) کی احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مھدیّ کے لئے دو قسم کی غیبتں ہیں: 1- صغری  2 – کبری ۔

لیکن مجھے حضور(ع)کی کوئی حدیث نہیں ملی جس میں یہ غیبت کی تقسیم موجود ہوالبتہ اسی حدیث سے غیبت کبری سمجھی جاتی ہے

غیبت کے اساسی مفھوم میں دو نظریے ہیں:

 1-اختفاءالشخص2-اختفاءالعنوان والشخصیۃ ۔

یعنی حضرت مہدی  (ع)لوگوں کو دیکھتے ہیں لیکن لوگ حضرت کے دیدار سے محروم ہیں دوسرے نظریے کی بناپر حضرت کو لوگ دیکھتے ہیں اور آپکی زیارت سے مختلف مقامات میں شرفیاب ہوتے ہیں لیکن پہچان نہیں پاتے لہذا جب حضرت ظہور فرمائیں گے اور لوگ دیدار مہدی سے معراج کی منزلت پہ فائز ہوں گے تو کہیں گے :ہم نے حضرت (ع)کو فلاں مسجد میں دیکہا تہا۔

بحرحال ان دونوں نظریات میں کیا فرق ہے ؟

اس سوال کے جواب سے صفحات کی محدودیت کی وجہہ سے اعراض کررہے ہیں۔

مخفی نہ رہے مذکورہ دونوں نظریات روایات سے ماخوذ ہیں۔

 


source : http://www.zuhoor14.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نجف اشرف
امام زمانہ(عج) سے قرب پیدا کرنے کے اعمال
حضرت فا طمہ زھرا (س) بحیثیت آئیڈیل شخصیت
حضرت علی اور حضرت فاطمہ (س) کی شادی
محشر اور فاطمہ کی شفاعت
اقوال حضرت امام جواد علیہ السلام
کتاب’’جنت البقیع کی تخریب‘‘ اردو زبان میں شائع
حادثات زندگی میں ائمہ (ع) کا بنیادی موقف
پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام
سنت رسول ۔ اہل سنت او راہل تشیع کی نظر میں

 
user comment