اردو
Wednesday 24th of April 2024
0
نفر 0

ایران کے شہر یا سوج میں ولایت فقیہ اور اسلامی بیداری کے موضوع پر قومی سیمینار کا انعقاد

سماجی:ایران کے صوبہ کہگلیلویہ وبویر احمد کی پیام نور یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے شہر یا سوج کی پیام نور یونیورسٹی میں ۲۰اور ۲۱فروری کو ولایت فقیہ اور اسلامی بیداری" کے موضوع پر قومی سیمینار منعقد ہو رہا ہے۔
صوبہ کہگیلویہ وبویراحمد کی پیام نور یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر رضا یوسف وند نے شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران قائد انقلاب اسلامی کے فرامین کی پیروی کرتے ہوئے اس سیمینار کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال فروری کے مہینے میں اس یونیورسٹی میں اقتصادی جہاد کے موضو ع پر ایک سمینار منعقد ہوا تھا۔
یوسف وند نے مزید کہا ہے کہ رواں سال جولائی میں اس یونیورسٹی میں اسلام اور ایتام کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا تھا کہ جسے ماہرین اور محققین نے بہت سراہا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کی پیام نور یونیورسٹی بین الاقوامی معاشروں کی ضرورتوں کے اور موجودہ حالات کے پیش نظر مذکورہ موضوع پر سیمینار منعقد کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس سیمینار میں ولایت فقیہ اور اسلامی معاشرے کی ضرورتیں ولایت محور معاشرہ اور اس کا دیگر معاشروں سے موازنہ ولایت فقیہ اور موجودہ دنیا کے سیاسی اور سماجی مسائل، ولایت کوقبول کرنا اورولایت فقیہ ولایت فقیہ اور اس کا موجودہ سیاسی نظام حکومت سے موازنہ ولایت فقیہ اور عالم اسلام کی خارجہ پالیسی ولایت فقیہ اور ایرانی و اسلامی تمدن کا احیاء ادیان کی نظر میں اسلامی بیداری حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور قائد انقلاب اسلامی کی نظر میں اسلامی بیداری،تاریخ اور اسلامی بیداری یورپ اور امریکہ کی تبدیلیوں پر اسلامی بیداری کےاثرات جیسے دیگر موضوعات پر بحث وگفتگو کی جائے گی۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

15 شعبان کے تاریخی جلسے میں علامہ جواد نقوی کی ...
حریم آل اللہ کا دفاع کرتے ہوئے ایرانی جوان شہید
تہران بك فيسٹيول ؛حرم مقدس امامين كاظمين (ع) كے ...
ایران کے شہر یا سوج میں ولایت فقیہ اور اسلامی ...
سوئس میں اسلامی حجاب کی حمایت میں بل کی منظوری
دمشق اور حمص میں خودکش حملوں میں شہداء کی تعداد 140 ...
صہیونی ریاست کو تا قیامت تسلیم نہيں کریں گے
یونان میں "عفاف و اخلاق کانفرنس" کا انعقاد
سات عظیم الشان مساجد مسلم دنیا کے منفرد عجائبات ...
انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم ...

 
user comment