اردو
Tuesday 16th of April 2024
0
نفر 0

انڈونیشیا میں وہابیوں کا شیعوں کی مساجد اور گھروں پر حملہ

بین الاقوامی: آل سعود اور آل ثانی کی وہابی فورسز نے انڈونیشیا کے جزیرہ جاوہ میں شیعوں کی مساجد اور گھروں پر حملہ کر کے انہیں زبردستی شیعہ مذہب چھڑوانا چاہتے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی علاقے جاوہ میں ۶۰شیعہ خاندانوں کی زندگی خطرے میں ہے اور شیعہ اپنی جانوں اور سعودی اور قطری وہابیوں کے حملوں کے خوف سے ایک ورزشی ہال میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور مقامی عہدیدار بھی ان پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں اور انہیں ضروری سامان وغذا فراہم کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی اور قطری وہابیوں نے گزشتہ ہفتے عاشورائے حسینی کے ایام میں جزیرہ جاوہ میں تیروتلواروں سے شیعوں کے گھروں مساجد امام بارگاہوں اور سکولوں پر حملہ کر کے انہیں آگ لگا دی ہے اور۶۰خاندانوں کو گھروں سے نکال دیا ہے اور ان کا جرم فقط یہ ہے کہ وہ شیعہ ہیں۔ ان حملوں میں دو شیعہ شہید اور دسیوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
موصولہ رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے سفار تخانے نے اس علاقے کے شیعوں کے خلاف وہابیوں کو ابھار نے کے لے سرمایہ کاری کی ہے اور اس مسئلے میں شواہد سے جو چیز معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ حکومتی اداروں نے اس خطرناک مسئلے میں سعودی سفار تخانے کوکھلی ڈھیل دے رکھی ہے ۔
وہابی گروپ کہ جو شیعوں اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں سے خوف زدہ ہیں نے عاشورائے حسینی علیہ السلام کے پروگرام میں شیعوں پر حملہ کیا ہے تاکہ ان سے اہل بیت علیہم السلام کی محبت کو چھینا جا سکے جب کہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آئی ایس او ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو قرآن و خودسازی ...
اسکاٹ لینڈ کی فسٹ منسٹر ’’نکولا سٹورجن‘‘ کا ...
سانحہ منٰی، امت مسلمہ کی شہادتوں اور اہم شخصیات ...
یمن میں سعودی عرب کے خلاف وسیع احتجاج
کیسنگر صہیونیوں کی ریشہ دوانیوں کو فاش کرتا ہے
القاعدہ، حزب اللہ اور حماس (2) / لنک
ندر آل سعود لبنان کو جلا دینے کے درپے؛ طرابلس ...
برطانوی مسلمانوں كی شوریٰ نے اسلام فوبيا كے ...
اہل بیت (ع) اسمبلی کی جانب سے البانوی زبان میں ...
سپاہ پاسداران، فاطمیون اور زینبیون کا شکریہ ادا ...

 
user comment