اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

کون لوگ عورت کے محرم ہیں؟

سوال یہ ہے کہ کون لوگ عورت کے  محرم ہیں؟"ولا یبدین زینتھن"خواتین، اپنے چہرے،گردن ااور سینہ کی خوبصورتی  بلکہ مختلف  رنگوں اور خواہشات کع بھڑکانے والے کپڑوں کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں البتہ ذیل الذکر  بارہ طرح کے لوگ اس حکم سے مثتثنیٰ ہیں اور ان کے لئے یہ زینت  تحریک کا سبب نہیں بنتی۔

۱ ۔"ولایبدین زینتھن الا لبعولتھن "خود اس کا شوہر کہ جو اس کے لئے محرم ہے 

۲۔ "او أبائھن"اس کے آباء اجداد، یعنی  اس کے باپ  اور دادااس کے لئے محرم ہیں۔

۳۔ "او أباء بعولتھن"شوہر کا باپ بھی اس کے لئے محرم ہے

۴۔ " أو ابنأھن" خود اس کے بیٹے جو اس کے شوہر سے ہیں اس کے لئے محرم ہیں۔

۵۔ "أو ابناء بعولتھن"شوہر کے بیٹے یعنی : شوہر کی دوسری بیوی کے بیٹے  بھی اس کے لئے محرم ہیں

۶۔ "او اخوانھن" عورت کے بھائی بھی اس کے محرم ہیں۔

۷۔ "أو بنی اخوانھن"عورت کے بھائی کے بیٹے(بھتیجے)  پھوپی  کے لئےمحرم ہیں۔

۸۔ "أو بنیٰ اخواتھن "اس کی بہن کے بیٹے (بھانجے) اس کے محرم ہیں۔

۹۔ "أو نسائھن"مومن اور مسلمان خواتین بھی اس کی محرم ہیں۔

۱۰۔ "أو ما ملکت ایمانھن" اور وہ غلام جسے اس نے  خریدا ہے اس کے لئے محرم ہے  جو آج کل رائج نہیں ہے۔غلام کا خریدنا ہی محرمیت کا باعث ہے۔

۱۱۔ "أو التابعین غیر اولی الاربعۃ من الرجال" اور وہ نوکر  جو گھر میں کام کرتا ہے وہ بھی اس کا محرم ہے۔یہ جو پروردگار نے فرمایا ہے بہت عجیب ہے۔

"أو التابعین غیر اولی الاربعۃ"یا وہ مرد ہے کہ جس پر شہوت طاری نہیں ہوتی اور وہ عورت اور مرد کے درمیان تمیز پیدا نہیں کرسکتاصرف کام کاج کرسکتا ہو عورت  گھر میں کام کرنے والے اس مرد کے لئے بھی محرم  ہے۔

۱۲۔ "أو الطفل الذین لم یظھرواعلی عورات النساء" وہ بچہ جس میں جنسی غوائز (شہوت)نہ پائی جاتی یعنی اس کی عمر تین چار سال ہو لیکن پانچ یا چھ سال کا بچہ اگر اس کے بدن پر ہاتھ پھیرا جأے اور وہ خوشی کا احساس کرے تو وہ عورت کے لئے نامحرم ہے۔

"ولا یضربن"ہم عورت کو اجازت نہیں دیتے کہ "بارجلھن لیعلم ما یخفین من زینتھن"ایسے جوتے پہنے جو راستہ چلیں تو ان کے جوتوں سے خوبصورت آواز آئے اور مردوں کے کانوں کو نوازش دے ۔ مرد جب اس کے پیروں کی آواز کو سنیں تو اس کی طرف متوجہ ہوجائیں اور اسے  دیکھنے لگیں اور کہیں کہ فلاں خاتون کے جوتوں یا اس کے ہاتھ کے کڑے یا اس کے گلے کی زنجیر (چین)یا اسکی چوڑیوں کی آواز ایسی ہے اور اس وقت مردوں کے ذہنوں میں ہزاروں قسم کے آلودہ خیالات پرورش پانے لگیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article


 
user comment