اردو
Tuesday 16th of April 2024
0
نفر 0

قیطریہ کی جعفری مسجد میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد

سماجی: شمیران کے بیت القرآن انسٹی ٹیوٹ کےتعاون سے ۱۲جولائی کو قیطریہ کی جعفری مسجد میں ایک قرآنی محفل منعقد ہورہی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شمیران کے بیت القرآن انسٹی ٹیوٹ،تہران کی بلدیہ کی وارڈ نمبر۱ کے تعاون سے ۱۲جولائی کوقیطریہ کی جعفری مسجد میں ایک قرآنی محفل منعقد کی جارہی ہے۔

ایران کے ناموربین الاقوامی قاری حامد شاکرنژاد اورایران کے نوجوان اور بین الاقوامی حافظ علی امینی اس نورانی محفل میں شرکت کرکے تلاوت قرآن کریم اورحفظ قرآن کے پروگراموں کومنعقد کریں گے۔

یادرہے کہ رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے اس قرآنی محفل کا اہتمام کیا گیا ہے اوراس میں ایک ہزارسے زائد افراد شرکت کریں گے۔ 

اس نورانی محفل کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ایک مقابلہ اورشمیران کے بیت القرآن انسٹی ٹیوٹ کے بہترین افراد کوانعامات دینے کے پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ شائقین اس نورانی محفل میں شرکت کرنے کے لیے ۱۲جولائی کو نمازمغرب وعشاء کے بعد قیطریہ کی جعفری مسجد میں رجوع کرسکتے ہیں کہ جو قیطریہ روڈ پرواقع ہے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آئی ایس او ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو قرآن و خودسازی ...
اسکاٹ لینڈ کی فسٹ منسٹر ’’نکولا سٹورجن‘‘ کا ...
سانحہ منٰی، امت مسلمہ کی شہادتوں اور اہم شخصیات ...
یمن میں سعودی عرب کے خلاف وسیع احتجاج
کیسنگر صہیونیوں کی ریشہ دوانیوں کو فاش کرتا ہے
القاعدہ، حزب اللہ اور حماس (2) / لنک
ندر آل سعود لبنان کو جلا دینے کے درپے؛ طرابلس ...
برطانوی مسلمانوں كی شوریٰ نے اسلام فوبيا كے ...
اہل بیت (ع) اسمبلی کی جانب سے البانوی زبان میں ...
سپاہ پاسداران، فاطمیون اور زینبیون کا شکریہ ادا ...

 
user comment