اردو
Tuesday 19th of March 2024
0
نفر 0

کیا تہذیب اخلاق معاشرہ کے اندر ممکن ہے؟

:امیرلموٗمنین عامیرالمومنین کے زمانہ میں اجتماعی ردعمل کی بنا پر حضرت کے شیعہ دوگرہوں میں تقسیم ہوئے ہیں:

پہلاگروہ ،وہ لوگ ہیں جواجتماعی شور وغوغا اور کشمکشوں سے دور رہ کرصرف اپنی 

اصلاح اور تہذیب نفس میں لگ گئے (اویس قرنی اور کمیل وغیرہ کے مانند)یہاں تک حضرت کے رکاب میں شہید ہوئے یاکسی دوسرے کے ہاتھوں قتل ہوئے اور بالآخراس دنیا سے رخصت ہوئے ۔

دوسراگروہ،وہ لوگ تھے جو پہلے گروہ کے بر خلاف ،اجتماعی پکڑ دھکڑ اور کشمکشوں میں داخل ہوئے اور ہر جگہ سر گرم تھے،جیسے: مالک اشتر وغیرہ۔ 

۱۔بحارالانوار۳۶۳۸۴،ترجمہ :اسلام کے نام کے بغیراور قرآن کے نام کے بغیرکچھ باقی نہ بچے گا 

حالیہ صدیوں کے دوران بھی یہ دو گروہ موجود تھے ۔پہلے گروہ سے مرحوم حاج ملا حسین علی ہمدانی اور اس کے خاص شاگرد وں اور دوسرے گروہ سے مرحوم آقاشیخ محمدحسین کاشف الغطا اور سید شرف الدین جبلی عاملی کے نام لئے جا سکتے ہیں ۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا تہذیب اخلاق معاشرہ کے اندر ممکن ہے یااس کے لئے گوشہ نشینی اور تنہائی اختیار کرنا ضروری ہے ؟ان دو روشوں میں سے کس روش کی اسلام اور اس کے پیشوا تائید کرتے ہیں اور اسلام کے بلند مقاصد کی ترقی کے لئے موثرہے؟

جواب:جو کچھ کتاب وسنت سے حاصل ہوتا ہے ، وہ یہ ہے کہ اسلام مکمل خداشناسی اور مخلصانہ بندگی چاہتا ہے ،اس طرح کہ انسان خدائے متعال کے علاوہ کسی سے تعلق نہ رکھتا ہو۔اس کمال اور ارتقاء سے جو کچھ ممکن ہے وہ مطلوب ہے ،کم ہو یا زیاد:

(اتّقوّااللّہ حق تقاتہ...)(آل عمران ۱۰۲)

’’...اس طرح ڈرو جو ڈرنے کاحق ہے...‘‘

اور:

(ففرّوا الی اللّٰہ اني لکم منہ نذیر مبین) (ذاریات۵۰)

’’ لہذااب خدا کی طرف دوڑ پڑو کہ میں کھلا ہوا ڈرا نے والا ہوں ۔‘‘

اسلام ایک اجتماعی دین ہے جس نے رہبانیت اور گوشہ نشینی کو منسوخ کردیا ہے جو لوگ تہذیب نفس ،ایمان کی تکمیل اور خداشناسی میں مشغول ہیں ،انھیں کمال کو اجتماع کے متن میں دوسروں کی مشارکت سے حاصل کرنا چاہئے ۔ائمہ ھدی ٰعلیہم السلام کی تر بیت یافتہ لوگ بھی صدر اسلام میں اسی رویہ پر کار بند تھے ۔سلمانؒ ،جو ایمان کے دسویں درجہ پر فائز تھے ،مدائن میں حکومت کرتے تھے اور اویس قر نی ،جو کمال وتقویٰ کی ضرب المثل بن چکے تھے ،نے جنگ صفین میں شرکت کی اور امیرالمومنین کے رکاب میں شہید ہوئے۔


source : http://www.ahl-ul-bayt.org
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ازدواج کے کیا شرائط ہیں؟ کیا مرد و عورت کی دلی ...
کیا نوروز اسلامی عید ہے؟
سوال کا متن: نمازِ امام رضا عليہ السلام؟
خداوندعالم نے شیطان کو کیوں پیدا کیا؟
جب غدیر میں رسول نے علی ولی اللہ کی گواہی دے دی تو ...
کیا یا علی مدد کہنا جائز ہے
قرآن مجید کی نظر میں مجسّمہ سازی اور نقاشی کے ھنر ...
گھر کو کیسے جنت بنائیں؟ پہلا حصہ
کیا خداوندعالم کسی چیز میں حلول کرسکتا ہے؟
عورت کا جہاد؟

 
user comment