اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

امام موسی کاظم علیہ السلام مختلف زندانوں میں

حضرت امام موسیٰ کاظم کو بغداد لایا گیا یہاں پر فضل بن ربیع مشہور دروغہ تھا۔ امام (ع) کو اس کے سپرد کر دیا گیا۔ اس پر تمام خلفاء اعتماد کرتے تھے۔ ہارون نے اس سے خاص تاکید کی تھی کہ امام علیہ السلام کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتے بلکہ جتنا ہو سکے ان پر سختی کی جائے لیکن فضل امام کے معصومانہ کردار کو دیکھ کر پسیج گیا اور آپ کا عقیدت مند بن گیا ۔ سختی کی بجائے نرمی سے پیش آنے لگا۔ زندان کے کمرے کو ٹھیک کیا اور امام علیہ السلام کو قدرے سہولتیں فراہم کیں۔ جاسوسوں نے ہارون کو خبردی کہ امام موسیٰ کاظم فضل بن ربیع کے زندان میں آرام و سکون کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ زندان نہیں ہے بلکہ مہمان سرا ہے۔ ھارون نے امام علیہ السلام کو اس سے لے کر فضل بن یحییٰ برمکی کی نگرانی میں دے دیا۔ فضل بن یحییٰ بھی کچھ عرصے کے بعد امام (ع) سے محبت کرنے لگا۔ ہارون کو جب اس کے رویے کی تبدیلی کی خبر ملی تو سخت غضبناک ہوا اور اپنے جاسوسوں کو بھیجا کہ جا کر معاملہ کی تحقیق کریں۔ جب جاسوس آئے تو معاملہ ویسا ہی تھا جیسا کہ ہارون کو بتایا گیا تھا۔ ہارون فضل برم‘کی پر سخت ناراض ہوا اس کا باپ وزیر تھا‘ یہ ایرانی النسل تھا۔ بہت ہی ملعون شخص تھا۔ اس کو ڈر لاحق ہوا کہ کہیں اس کا بیٹا خلیفہ کی نظروں میں گر نہ جائے‘ یہ فوری طور پر ہارون کے پاس آیا اور کہا کہ وہ اس کے بیٹے کی غلطی کو معاف کر دے۔ اس کی جگہ پر میں معافی مانگتا ہوں۔ اور میر ا بیٹا بھی اپنے کیے پر شرمندہ ہے۔ پھر وہ بغداد آیا امام (ع) کواپنے بیٹے کی نگرانی سے لے کر سندی بن شاھک کی نگرانی میں دیا۔ یہ انتہائی ظالم اور سفاک آدمی میں تھا اور مسلمان بھی نہ تھا‘ اس لیے امام علیہ السلام کے بارے میں اس کے دل میں ذرا بھر رحم نہ تھا۔ پھر کیا ہوا؟ امام علیہ السلام پر سختی کی جانے لگی اس کے بعد میرے آقا نے کسی لحاظ سے سکون نہیں دیکھا


source : http://www.shiastudies.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کرامات امام جعفر صادق علیہ السلام
قرآن مجید میں علی (ع) کے فضائل
اگر مہدویت نہ ہو تو انبیاء (ع) کی تمامتر کوششیں ...
حضرت امام حسین علیہ السلام کے ذاتی کمالات
امام موسی کاظم علیہ السلام
بعثت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)
امام سجادعلیہ السلام کے کے القاب
معراج انسانیت امام موسیٰ کاظم(ع)
۱۳ رجب المرجب حضرت علی (س) کی ولادت با سعادت کا ...
حضرت امام مہدی (عج)کی معرفت کی ضرورت

 
user comment