اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے ہدایات و ارشادات

یہ ایک مسلہ حقیقت ہے کہ بہت سے بزرگ مرتبہ علماء نے آپ سے علوم اہل بیت کی تعلیم حاصل کی آپ کے لیے مختصرحکیمانہ مقولوں کا بھی ایک ذخیرہ ہے، جیسے آپ کے جد بزرگوارحضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کے کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ جناب امیرعلیہ السلام کے بعد امام محمد تقی علیہ السلام کے مقولوں کوایک خاص درجہ حاصل ہے۔ بعض علماء نے آپ کے مقولوں کی تعداد کئی ہزاربتائی ہے علامہ شبلنجی بحوالہ فصول المہمہ تحریرفرماتے ہیں کہ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا اراشاد ہے کہ :

۱ ۔ خداوندعالم جسے جونعمت دیتا ہے بہ ارادہ دوام دیتا ہے ، لیکن اس سے وہ اس وقت زائل ہوجاتی ہے جب وہ لوگوں یعنی مستحقین کو دینا بند کردیتا ہے ۔

۲ ۔ ہرنعمت خداوندی میں مخلوق کاحصہ ہے جب کسی کوعظیم نعمتیں دیتا ہے تولوگوں کی حاجتیں بھی کثیرہوجاتی ہیں اس موقع پراگرصاحب نعمت (مالدار) عہدہ برآ ہو سکا توخیر ورنہ نعمت کا زوال لازمی ہے۔

۳ ۔ جو کسی کو بڑا سمجھتا ہے اس سے ڈرتا ہے۔

۴ ۔ جس کی خواہشات زیادہ ہوں گی اس کا جسم موٹا ہو گا۔

۵ ۔ صحیفہ حیات مسلم کا سرنامہ ”حسن خلق“ ہے۔ 

۶ ۔ جوخدا کے بھروسے پرلوگوں سے بے نیازہو جائے گا، لوگ اس کے محتاج ہوں گے۔ ۷ ۔ جوخدا سے ڈرے گا تو لوگ اسے دوست رکھیں گے۔

۸ ۔ انسان کی تمام خوبیوں کا مرکززبان ہے۔

۹ ۔ انسان کے کمالات کا دارومدارعقل کے کمال پرہے ۔

۱۰ ۔ انسان کے لیے فقرکی زینت ”عفت “ ہے خدائی امتحان کی زینت شکرہے حسب کی زینت تواضع اورفرتنی ہے کلام کی زینت ”فصاحت“ ہے روایات کی زینت ”حافظہ“ ہے علم کی زینت انکساری ہے ورع وتقوی کی زینت ”حسن ادب “ ہے قناعت کی زینت ”خندہ پیشانی“ ہے ورع وپرہیزگاری کی زینت تمام مہملات سے کنارہ کشی ہے۔

۱۱ ۔ ظالم اورظالم کا مددگاراورظالم کے فعل کے سراہانے والے ایک ہی زمرمیں ہیں یعنی سب کا درجہ برابرہے۔

۱۲ ۔ جوزندہ رہنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ برداشت کرنے کے لیے اپنے دل کوصبرآزما بنا لے۔

۱۳ ۔ خدا کی رضا حاصل کرنے کے لیے تین چیزیں ہونی چاہئیں اول استغفار دوم نرمی اورفرتنی سوم کثرت صدقہ۔

۱۴ ۔ جوجلدبازی سے پرہیزکرے گا لوگوں سے مشورہ لے گا ،اللہ پربھروسہ کرے گا وہ کبھی شرمندہ نہیں ہو گا۔

۱۵ ۔ اگرجاہل زبان بند رکھے تواختلافات نہ ہوں گے۔

۱۶ ۔ تین باتوں سے دل موہ لیے جاتے ہیں۔ ۱ ۔ معاشرہ انصاف ۲ ۔ مصیبت میں ہمدردی ۳ ۔ پریشان خاطری میں تسلی ۔

۱۷ ۔ جوکسی بری بات کو اچھی نگاہ سے دیکھے گا، وہ اس میں شریک سمجھا جائے گا۔ ۱۸ ۔ کفران نعمت کرنے والا خدا کی ناراضگی کو دعوت دیا ہے۔

۱۹ ۔ جوتمہارے کسی عطیہ پرشکریہ ادا کرے، گویا اس نے تمہیں اس سے زیادہ دیدیا۔

امام محمد تقی علیہ السلام کا روضہ منور

۲۰ ۔ جواپنے بھائی کو پوشیدہ طورپرنصیحت کرے وہ اس کا حسن ہے، اورجوعلانیہ نصیحت کرے،گویا اس نے اس کے ساتھ برائی کی۔

۲۱ ۔ عقلمندی اورحماقت جوانی کے قریب تک ایک دوسرے پرانسان پرغلبہ کرتے رہتے ہیں اورجب ۱۸ سال پورے ہوجاتے ہیں تواستقلال پیدا ہو جاتا ہے اور راہ معین  ہو جاتی ہے ۔

۲۲ ۔ جب کسی بندہ پرنعمت کا نزول ہو اوروہ اس نعمت سے متاثرہو کر یہ سمجھے کہ یہ خدا کی عنایت ومہربانی ہے توخداوندعالم کا شکرکرنے سے پہلے اس کا نام شاکر ین میں لکھ لیتا ہے اورجب کوئی گناہ کرنے کے ساتھ یہ محسوس کرے کہ میں خدا کے ہاتھ میں ہوں، وہ جب اورجس طرح چاہے عذاب کرسکتا ہے تو خداوندعالم اسے استغفارسے قبل بخش دیتا ہے۔

۲۳ ۔ شریف وہ ہے جوعالم ہے اورعقلمند وہ ہے جومتقی ہے۔

۲۴ ۔ جلدبازی کرکے کسی امرکو شہرت نہ دو، جب تک تکمیل نہ ہو جائے ۔

۲۵ ۔ اپنی خواہشات کو اتنا نہ بڑھاؤ کہ دل تنگ ہوجائے۔

۲۶ ۔ اپنے ضعیفوں پررحم کرو اوران پررحم کے ذریعہ سے اپنے لیے خدا سے رحم کی درخواست کرو۔

۲۷ ۔ عام موت سے بری موت وہ ہے جو گناہ کے ذریعہ سے ہو اورعام زندگی سے خیروبرکت کے ساتھ والی زندگی بہترہے۔

۲۸ ۔ جوخدا کے لیے اپنے کسی بھائی کو فائدہ پہنچائے وہ ایسا ہے جیسے اس نے اپنے لیے جنت میں گھربنا لیا۔

۲۹ ۔ جوخدا پراعتمادرکھے اوراس پرتوکل اوربھروسہ کرے خدا اسے ہربرائی سے بچاتا ہے اوراس کی ہرقسم کے دشمن سے حفاظت کرتا ہے۔

۳۰ ۔ دین عزت ہے، علم خزانہ ہے اورخاموشی نورہے۔

۳۱ ۔ زہدکی انتہا ورع وتقوی ہے۔

۳۲ ۔ دین کوتباہ کردینے والی چیز بدعت ہے۔

۳۳ ۔ انسان کوبرباد کرنے والی چیز”لالچ“ ہے۔

۳۴ ۔ حاکم کی صلاحیت رعایا کی خوشحالی کا دارومدار ہے۔

۳۵ ۔ دعا کے ذریعہ سے ہربلا ٹل جاتی ہے ۔

۳۶ ۔ جوصبروضبط کے ساتھ میدان میں آ جائے وہ کامیاب ہوگا-

۳۷ ۔ جو دنیا میں تقوی کا بیج بوئے گا آخرت میں دلی مرادوں کا پھل پائے گا۔(نورالابصار ص ۱۴۸ طبع مصر)۔

 

 


source : http://rizvia.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نجف اشرف
امام زمانہ(عج) سے قرب پیدا کرنے کے اعمال
حضرت فا طمہ زھرا (س) بحیثیت آئیڈیل شخصیت
حضرت علی اور حضرت فاطمہ (س) کی شادی
محشر اور فاطمہ کی شفاعت
اقوال حضرت امام جواد علیہ السلام
کتاب’’جنت البقیع کی تخریب‘‘ اردو زبان میں شائع
حادثات زندگی میں ائمہ (ع) کا بنیادی موقف
پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام
سنت رسول ۔ اہل سنت او راہل تشیع کی نظر میں

 
user comment