اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

"دعائے ندبہ" کا اطالوی زبان میں ترجمہ؛ اب قارئین کی دسترس میں!

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے شورائے کتاب کے سیکریٹری حجت الاسلام عباس جعفری نے "دعائے ندبہ" کے اطالوی زبان میں ترجمے اور اشاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا: "اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے لئے مفید اور ضروری کتب و مقالات کے تراجم، ان کی نشر و اشاعت اور ان کتب و مقالات کی دنیا کے کونے کونے میں ترسیل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے اصلی اور اہم ترین وظائف میں شامل ہیں۔ خدا کے لطف و کرم سے اب تک اس راہ میں نہایت اہم اقدامات کئے جاچکے ہیں (اور ایک ہزار سے زائد کتب، رسائل و جرائد اور کتابچوں کی اشاعت عمل میں لائی جاچکی ہے۔)۔ دعاؤں پر مشتمل کتب کے تراجم اہل بیت (ع) کے ماننے والے شیعہ مذہب کی اہم ترین ضروریات میں شامل ہیں جس کی وجہ ان کی تربیت میں ان کتابوں کا اہم کردار ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "معنوی رابطہ، دعا، استغاثہ، حضرت مہدی (ع) کی طرف خاص توجہ اور ان سے اپنی محبت کا اظہار دراصل ایک حقیقی اثناء عشری شیعہ کی نمایاں خصوصیات  ہیں۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جو شخص اس انسان کامل اور عالم بشریت کو نجات فراہم کرنے والی ہستی کے لئے دعا کو ہاتھ اٹھاتا ہے، اس کے لئے لازمی ہے کہ خود بھی ذہنی و معنوی تکمیل کی راہ پر گامزن ہو۔ ایسے شخص کو چاہیے کہ اس ہستی کے اہداف اور مظلومین کو نجات کی فراہمی کی راہ میں ہمیشہ ایک جانباز اور فرمانبردار سپاہی کی طرح خدمت کرے۔ دعائے ندبہ  درحقیقت مہدی موعود (ع) کے چاہنے والوں کے لئے ایک عاشقانہ سرگوشی ہے۔ یہ دعا انتظار کے لمحوں سے گزرنے والے ہر شیعہ کے لئے ایک راز ہے تاکہ وہ اس دعا کو گنگناتے ہوئے اور اس کے بلند و بالا مفاہیم کو ذہن میں رکھ کر اپنے امام عصر (ع) کے وجود مبارک کے لئے دعا مانگے اور خدا کی بارگاہ میں ان کے جلد از جلد ظہور  کی درخواست کرے۔ 

حجت الاسلام جعفری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: "شعبہ ترجمہ کی سفارش پر  جناب مصطفی میلانی امین نے دعائے ندبہ کا اطالوی زبان میں ترجمہ کیا جس کے تین ہزار نسخے قارئین کی خدمت میں پیش کئے جارہے ہیں۔ 

شائقین کتاب کے برقی متن اور ادارے  کے دیگر منشورات کے حصول کے لئے  www.ahlulbaytportal.com سے رجوع کرسکتے ہیں۔ 


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان
سعودی حملہ کو شیعہ و سنی ٹکراو کا رنگ و روپ دینے ...
ایران کے شہریزد میں قرآنی علوم کی نمائش کا افتتاح

 
user comment