اردو
Wednesday 24th of April 2024
0
نفر 0

حضرت زہرا(س) نبوت اور ولایت کو باقی رکھنے والیں:

اب وہ مشہور حدیث قدسی(اگر بالفرض اسکی سند کا اعتبار بھی  نہ ہو تو اس کا مفاد ایک ناقابل انکار حقیقت ہے)جس میں خدا نے فرمایا  ہے: (اے رسول(ص)!) اگر تم نہ ہوتے تو میں کائنات کو خلق نہ کرتا اور اگر علی(ع) نہ ہوتے تو میں تم کو خلق نہ کرتا اور اگر فاطمہ(س) نہ ہوتیں تو میں تم دونوں کو خلق نہ کرتا" یہ حدیث قدسی اس مطلب کو بیان کررہی ہے کہ اگر رسول اکرم(ص) جو کہ سعادت ابدی کی جانب عالم انسانیت کی ہدایت کرنے والے ہیں، مبعوث بہ ہدایت نہ ہوتے تو نظام خلقت بے فائدہ نظام ہوتا اور اگر علی(ع) ولایت کے لئے منصوب نہ ہوتے تو پیغبر اکرم(ص) کی رسالت مضبوط نہ ہوتی اور نامکمل رہ جاتی جس طرح کہ خداوند عالم نے فرمایا ہے:"اے  پیغمبر(ص)! اگر تم نے یہ پیغام نہ پہنچایا  تو تم نے گویا کار رسالت انجام ہی نہیں دیا۔۔۔" اور اگر حضرت فاطمہ(س) نہ ہوتیں اور آپ کے دامن سے امام حسین(ع)،امام  جعفر صادق(ع) اور امام زمانہ(عج) وجود میں نہ آتے تو واضح سی بات ہے کہ نبوت و ولایت آگے نہ بڑھتیں۔

بنابرین فاطمہ(س) ، نبوت و ولایت و امامت کی ماں ہوجاتی ہیں۔ "بیت اللہ" ہوجاتی ہیں وہی "بیت"(گھر) جس کےبارے میں خدا نے فرمایا ے:

"فی  بیوت اذن اللہ ان ترفع  و یذکر فیھا اسمھ یسبح لھ فیھا  بالغدو و الاصال- رجال لا تلھیھم تجارت و لا بیع عن ذکر اللہ۔۔۔"

ترجمہ نور خدا  جو کہ آسمانوں اور زمین کو روشنی دیتا ہے ان گھروں میں متجلی ہوتا ہے جنکی رفعت کا خدا نے اذن دیدیا ہے اور ان گھروں میں صبح و شام وہ مرد خدا کی تسبیح کرتے ہیں جنکو دنیا کی تجارت اور خرید و فروخت یاد خدا سے غافل نہیں کرتی"۔۔۔ وہ گھر جس کے بارے میں خدا نے ارادہ کیا ہے کہ رفعت و عظمت حاصل کرے اور اس گھر میں آسمانی مرد تربیت پائیں، وہ مرد جنکو دنیا شکست نہ دے سکے اور دنیا و  آخرت کی یاد سے غافل نہ کرسکے ۔

حضرت زہرا(س)"بیت اللہ" ہیں!

آپ کو انصاف کے  ساتھ دنیا میں  کس جگہ ایسے آسمانی مرد ملیں گے جو ایک لمحے کیلئے بھی خدا اور آخرت کی یاد سے غافل نہ ہوں ایسے افراد صرف ائمہ معصومین(ع) ہیں جو زہرائے اطہر(س) کے مقدس وجود سے وجود میں آئے ہیں۔ اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ فاطمہ (س) بیت الذکر، بیت التسبیح اور بیت اللہ ہیں! کیا جناب سیدہ(س) کے "بیت اللہ" ہونے میں کوئی تعجب ہے حالانکہ آپ اپنے ہاتھ سے اینٹ اور مٹی کی عمارت بناتے ہیں اور اسکو خدا کی جانب منسوب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ " مسجد" ہوگئی،"خدا کا گھر" بن گیا اور محترم ہو گیا۔ اینٹ اور مٹی کی اس مسجد کو تم نے بنایا ہے نہ خدا نے لیکن وہ خدا کا گھر ہوگئی ہے۔ پتھر اور مٹی کا یک گھر مکہ کے بیابان میں حضرت ابراہیم(ع) اور حضرت اسماعیل(ع) نے بنایا  اور وہ خانہ خدا کہلایا اور محترم ہے۔ کیا تعجب کا مقام ہے کہ  ہم کہیں کہ وہ عمارت جس کا ابتدائی میٹیریل نہ اینٹ ہے نہ مٹی ہے نہ اینٹ ہے اور نہ مٹی ہے بلکہ خدا کے نور میں سے ایک نور ہے اس کا  بنانے والا نہ معمولی انسان نہ پیغمبر(ص) ہے اور نہ فرشتہ بلکہ حضرت حق کی ذات اقدس ہے جس نے فرمایا کہ میں نے فاطمہ(س) کو اپنی عظمت کے نور سے بنایا۔ اور میں اس نور سے ایسے ائمہ(ع) ایجاد کروں گا جو میرے امر کو قائم کرینگے۔ میں نے فاطمہ(س) کو پیدا کیا ہے تا کہ حسن(ع) و حسین(ع) اور دیگر ائمہ (س) جیسے آسمانی مردوں کی پرورش کریں ، اب کیا یہ تعجب کا مقام  ہے کہ ہم کہیں کہ جناب زہرا(س) کے وجود کی یہ عظیم عمارت "بیت اللہ"، کعبہ سے زیادہ با شرف اور عرش سے زیادہ با شرف  ہے؟!

فاطمہ(س) عرش الہی سے افضل ہیں!

خود پیغمبر اکرم(ص)نے فرمایا: عرش کو میرے نور سے بنایا گیا ہے اور میں عرش سے افضل ہوں(1) جس ہستی نے کہا ہے کہ میں عرش سے افضل ہوں اسی نے فرمایا ہے کہ فاطمہ(‌س) میرا پارہ جگرہے (2) صرف پارہ جگر  ہی نہیں میری آنکھوں کی ٹھنڈک بھی ہے اس پر اکتفا نہیں کی بلکہ فرمایا میرا میوہ  دل ہے پھر بھی قناعت نہیں کی بلکہ فرمایا میری روح اور جان ہے۔

یہ قدرتی بات ہے کہ جسم جان کے ذریعے زندہ ہے۔ رسول اکرم(ص) فرماتے ہیں: فاطمہ میری روح اور جان ہے کہ اگر وہ نہ ہو، تو  گویا میں نہیں ہوں اور بے جان جسم ہوں ۔ تو جب رسول (ص) عرش سے افضل ہوئے تو قدرتی بات ہے کہ آپ(ص) کی روح  جو کہ فاطمہ(س) ہیں۔وہ بھی عرش سے افضل ہیں۔ نہ صرف وہ کائنات میں تبدیلی پیدا کرسکتی ہیں بلکہ آپکے گھر کی کنیز فضہ(س) بھی وجود کے چاندی کو سونا بنا سکتی ہے!


source : http://darsgah.blogfa.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام حُسین علیہ السلام کا کلام موت اور اس کی ...
حضرت امام حسن علیہ السلام
25 شوال المکرم؛ رئیس مذہب حضرت امام جعفر صادق علیہ ...
پیغمبراکرم(ص) کے کچھ حکمت آمیز کلمات
13 رجب کعبہ میں امام علی علیہ السلام کی ولادت
امام زین العابدین علیہ السلام
شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام
حقوق اہلبیت (ع)
مقام و منزلت ائمہ معصومین علیہم السلام در زیارت ...
حضرت فاطمہ زہر(س) خواتین عالم کیلئے نمونہ عمل

 
user comment