اردو
Tuesday 21st of September 2021
418
0
نفر 0
0% این مطلب را پسندیده اند

خیانت اسلام کی نظر میں

پروردگار عالم نے جو قوانین و اصول اپنے بندوں کے لئے وضع فرمائے ھیں ان کو لفظ امانت سے یاد کیا ھے اور متعدد مقامات پر خیانت سے بھت سختی کے ساتھ ممانعت فرمائی ھے۔ چنانچہ ارشاد ھوتا ھے :

۱۔ خدا و ررسول کے ساتھ خیانت نہ کرو اور نہ امانتوں میں خیانت کرو ۔ (1)

۲۔ خدا کا حکم ھے کہ امانت صاحب امانت کے حوالے کر دو ۔ (2)

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں : سب سے بڑی خیانت مھربان دوست سے خیانت کرنا اور عھد و پیمان کو توڑنا ھے ۔(3)

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں : سب سے برا وہ شخص ھے جو امانت داری پر ایمان نہ رکھتا ھو اور خیانت سے پرھیز نہ کرتا ھو ۔ (4)

خیانت سے بچو کیونکہ وہ گناہ کبیرہ ھے ۔ خائن اپنی خیانت کی وجہ سے ھمیشہ آتش جھنم میں جلتا رھے گا ۔ (5)

امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے ایک صحابی سے فرمایا : میں تم کو دو باتوں کی وصیت کرتا ھوں (۱) راست گوئی (۲) اچھے وبرے ( ھر شخص ) کی امانت کو واپس کرنا کیونکہ یہ دونوں باتیں روزی کی کنجی ھیں ۔ (6)

اسلام نے اپنے حیات بخش پروگراموں اور بلند قوانین کے ذریعے لوگوں کو بطور عموم ایک خوش بخت و سعادت بخش زندگی کی طرف اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر کے بلایا ھے اور امانت کی حفاظت کے لئے بڑی سختی کے ساتھ تاکید کی ھے ۔ چنانچہ امام سجاد علیہ السلام کا ارشاد ھے : تمھارے اوپر امانتوں کی واپسی واجب ھے ۔ اس خدا کی قسم جس نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نبی بر حق بنا کر بھیجا ھے اگر امام حسین علیہ السلام کا قاتل و ہ تلوار جس سے اس نے میرے باپ کو شھید کیا ھے میرے پاس بطور امانت رکہ دے تو میں اس کی امانت اس کو واپس کردوں گا ۔ (7)

خیانت کا ر اسلام کی نظر میں اتنا بے قیمت ھے کہ اگر مخصوص شرائط کے ساتھ لوگوں کے مال کو چرا لے تو چوری کے جرم میں اس کے ھاتہ کاٹ دینے کا حکم دیتا ھے اور امن عامہ کی حفاظت اور معاشرے کے حق کی حفاظت کے لئے بڑی سختی کے ساتھ اس پر سزاؤں کا اجرا کرتا ھے ، اور یہ اس لئے ھے تاکہ وظیفہ شناسی کی روح معاشرے میں زندہ ھو جائے اور ایک صالح معاشرہ کے لئے زمین ھموار ھو جائے ۔

ھر ناشائستہ اور برا فعل قطع نظر اس بات سے کہ وہ سقوط انسانیت کا سبب ھوتا ھے خود اس فعل کے ارتکاب کرنے والے کے لئے برے نتائج کا ذمہ دار ھوتا ھے اور وہ اسی دنیا میں اس کا نتیجہ دیکہ لیتا ھے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص برا کام کرے گا اسی دنیا میں اس کی سزا اس کو مل جائیگی ۔

ڈاکٹر روسکین کھتا ھے : میں نے اپنی زندگی میں جس جرم کا بھی ارتکاب کیا ھے وھی میرے خلاف کھڑا ھوا ھے اور میرے سکون و چین کو غارت کر دیا ھے نیز میری فھم و ادراک کی قوتوں میں خلل ڈال دیا ھے ۔ اسی طرح اس کابر عکس بھی صحیح ھے کہ ھر وہ نیک کوشش جو میں نے کبھی ماضی میں کی ھے اور سچائی و حقیقت کی بجلی جو میرے اعمال و افکار سے چمکی ھے وہ ھمیشہ میرے ساتھ رھی ھے ۔مجھے شوق دلاتی اور میری ھمت بڑھاتی رھی ھے کہ میں اپنے بلند مقاصد تک پھونچ سکوں ۔

میکانیکی قانون جو عمل و رد عمل کا قائل ھے وہ علم اخلاق میں بھی پورا اترتا ھے ۔ ھر اچھے اور برے عمل کا اثباتی یا منفی اثر اس کے مالک میں اور اس کے ماننے والوں میں بھرحال ھوتا ھے ۔ (8)

حضرت علی علیہ السلام کا ارشاد ھے : دوستی و امانت داری ایمان کی علامت ھے ۔ (9)

حضرت علی علیہ السلام ھی کا ارشاد ھے : خیانت قلت پرھیز گاری اور بے دینی کی دلیل ھے ۔(10)

ایمان روح کے لئے ایک دفاعی ھتھیار ھے اور ایسا موثر ترین عامل ھے جو روح بشر کی گھرائیوں میں نفوذ کر کے اس کے اعمال و کردار پر کنٹرول کر سکتا ھے ۔ ایمان ھی وہ چیز ھے جو اپنے اثر و نفوذ سے شخصی و اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو انسان کے اندر زندہ کر کے فساد و آلودگیوں سے روکتا ھے ۔ معاشرے کو صراط مستقیم کی طرف چلا کر مفاسد و خیانتوں کی روک تھام کرتا ھے ۔اسی لئے بچوں کی سعادت و نیک بختی میں والدین کے کردار کابھت بڑا دخل ھے۔ اسی وجہ سے ان کا فریضہ ھے کہ اپنے بچوں پر خصوصی توجہ کر کے ایمان ب اللہ کو ان کے دلوں میں زندہ کریں اور اچھے اخلاق و صفات کو ان کے اندر پرورش کریں ۔

امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ھیں : بچوں کی تربیت و سر پرستی کے سلسلے میں تمھاری بھت بڑی ذمہ داری ھے ۔ تمھارا فریضہ ھے کہ بچوں کو اچھے اخلاق و پسندیدہ صفات سکھاؤ اور ان کی خدا وند عالم کی طرف رھنمائی کرو اور خدائے بزرگ و برتر کی اطاعت و فرمانبرداری پر ان کی مدد کرو ۔ (11)

ڈاکٹر ریمانڈ بیج کھتا ھے : گھر یلو ماحول میں اجمالی طور سے دین کی باتیں کافی نھیں ھیں بلکہ والدین کا فریضہ ھے کہ ان کے جزئی اعمال ، ان کی رفتار و گفتار ، ان کے تخیلات و احساسات اورا ن کے جذبات پر ایمان کی روشنی مسلط کریں ۔ 

دین دین کو قید بند کی جکڑ سے آزاد کرکے بچوں کی پاکیزہ روح کی گھرائیوں میں اور انکی طیب و طاھر روح میں جو تمھاری نصیحتوںکو سننے کے منتظر ھیں، اصول دین،نجات بخش مبانی کو مضبوطی کے ساتھ بٹھا دیں ۔ ایسا کرنے سے زندگی کے مشکل مراحل میں بھی ان کا عقیدہ اور ایمان دین پر مکمل طرح سے رھتا ھے اور یھی چیز ان کو انحراف و انحطاط سے محفوظ رکہ سکتی ھے۔(12)

حضرت علی علیہ السلام کا ارشاد ھے : صاحبان عقل ادب کے اسی طرح محتاج ھیں جس طرح زراعت پانی کی محتاج ھے ۔(13)

ڈاکٹر ژیلبرٹ روبن کھتا ھے : میری اس بات کو کہ گفتگو و رفتار کی طرح ادب بھی انسان کو فطری طور سے حاصل ھو جاتا ھے ، بھت سے لوگ قبول نہ کریں ۔ سب سے پھلا فریضہ اپنی اجتماعی زندگی میں جو انسان کو حاصل ھوتا ھے وہ زندگی کا ” الفباء “ ھی ھے ۔ یہ بات ذھن میں رکھنی چاھئے کہ انسان کو با ادب بنانے میں عقل کوئی مدد نھیں کرتی بلکہ ادب کی حکمرانی فکر کے بیدار ھونے اور اس کی علامت ظاھر ھونے سے پھلے ھی ھوتی ھے ۔ ھاں ادب سے عقل ضرور استفادہ کرتی ھے لیکن کسی بھی طرح ادب عقل کی مدد کا محتاج نھیں ھوتا ۔ اسی لئے جب میں کسی ماں کو یہ کھتے ھوئے سنتا ھوں کہ ” جانے دو بڑا ھو کر خود ھی سمجھ جائے گا عقل آئے گی “ تو مجھے بڑی تکلیف ھوتی ھے کیونکہ اگر بچہ بچپنے میں ادب کا پابند نہ ھوسکا تو بڑے ھونے پر عقل اس کو ادب نھیں سکھا سکتی ۔ البتہ یہ بات کھی جا سکتی ھے عقل وہ شئی ھے جو ھم کو گمراھی سے بچا سکتی ھے اور صحیح و مختصر راستے کی نشاندھی کر سکتی ھے ۔ عقل ھم کو ھر قسم کے رکود و جمود سے روکتی ھے ۔ عقل جس طرح ھم کو غلط خواھشات و جذبات و میلان سے روکتی ھے اسی طرح ھم کو بغض و حسد ، کینہ ،لوگوں سے نفرت کرنے سے بھی روکتی ھے ۔ اس بات کو ایک جملے میں اس طرح ادا کیا جا سکتا ھے کہ عقل ھم کو اجتماعی بنا تی ھے ۔ دوسروں کی طرف سے منہ موڑ کر صرف اپنے ھی لئے کچھ کرنے سے روکتی ھے۔ جو شخص با ادب ھے وہ تنھا نھیں ھوتا بلکہ وہ عالمی ھوتا ھے اس کی ذات معاشروں کی زبان ھوتی ھے۔ وہ لوگوں کے بیداری کا سبب بنتا ھے ۔ (14)

حوالے

 ۱۔ سورہ ٴانفال/ ۲۷              

۲۔ سورہ نساء/ ۵۸

۳۔ غرر الحکم ص/ ۵۰۵                 

۴۔ غر ر الحکم ص/ ۴۴۶

۵۔ غرر الحکم ص/ ۱۵۰                  

۶۔سفینة البحار ج۱ ص /۴۱

۷۔ امالی صدوق ص/ ۱۴۹             

 ۸۔ اخلاق ساموئیل

 ۹۔ غرر الحکم ص /۴۵۳                  

 ۱۰۔ غرر الحکم ص /۵۳

 ۱۱۔ وافی کتاب کفر و ایمان ص/ ۱۲۷       

 ۱۲۔ماو فرزندان

 ۱۳۔ غرر الحکم ص /۲۲۴                   

۱۴۔ مجموعہ چہ میدانم  


source : http://www.ahlulbaytportal.com
418
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

منشور وحدت
کان فیما وعظ لقمان ابنہ، انہ قال لہ: : یابنی اجعل فی ...
مکتب اہل بیت میں بچے کی تربیت
شہید حسینی (رہ)، مشعل راہ
معاشرے کی سعادت و خوشبختی کا واحد راستہ ولایت ...
ملائیشیا کے شیعوں کی مظلومیت ’’کداہ‘‘ میں شیعہ ...
مسلمان ایک جسم کی مانند
صحابی کی اصطلاحی تعریف
حجابِ حضرت فاطمہ زھرا (س) اور عصر حاضر کی خواتین
''دولت''

 
user comment