اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

مشرق وسطی میں اسلامی تحریکوں کی بنیاد وحدت اسلامی ہے

سیاسی: تقریب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی کے نائب صدر نے کہا مشرق وسطی اور دنیا کے دیگر علاقوں میں اسلامی بیداری اور اسلامی تحریکوں کی بنیاد وحدت ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق تقریب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی کے نائب صدر آیت اللہ سید موسی موسوی نے شہر گرگان میں صوبہ گلستان کے اہل سنت علماء کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تیونس میں راشد الغنوشی ار ور مصر میں مرحوم شلتوت اور شیخ احمد طیب کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے وحدت کیلئے بہت زیادہ کوششیں کیں۔ انہوں نے مزید کہا مصر میں حسنی مبارک کے تسلط کے باوجود الازہر یونیورسٹی نے وحدت کے ذریعے اس ملک میں انقلاب لایا ہے۔ آیت اللہ موسوی نے کہا دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف ایجاد کرکے انہیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا اہل سنت پیش نمازوں کو چاہئے کہ وہ نماز جمعہ اور دیگر مذہبی اجتماعات میں وحدت کے موضوع پر گفتگو کریں اور لوگوں کو دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ کریں۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراكش ؛ ماہ رمضان كے موقع پر ۲۴ جديد مساجد كا ...
لبنان كی اسلامی جمعيتوں نے غزہ كے محاصرہ كو توڑنے ...
شامی فوج نے صوبہ حمص کے دو شہروں کو آزاد کروا لیا
قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کے باہر بم دھماکے بعد ...
خود مختار قیدی، بے اختیار آزاد اور ہم
علامہ مفتی جعفر حسین رحمتہ اللہ علیہ کی 34 ویں ...
صہیونیت کے تئیں امریکہ اور مغرب کی حمایت کے ...
15 شعبان کے تاریخی جلسے میں علامہ جواد نقوی کی ...
حریم آل اللہ کا دفاع کرتے ہوئے ایرانی جوان شہید
تہران بك فيسٹيول ؛حرم مقدس امامين كاظمين (ع) كے ...

 
user comment