اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

اسلام کیا ہے؟

اسلام ، آخری آسمانی دین بلکہ دیگر ادیان کے مقابلہ میں کامل ترین دین ہے ، دینِ اسلام کے ماننے والوں کو مُسلم یا مسلمان کہا جاتا ہے اس وقت دنیا کی کل آبادی میں سے ایک ارب سے زیادہ مسلمان ہیں ۔ 

دین اسلام کی رو سے پروردگارِ عالم نے حضرت محمد بن عبد اللہ صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کو انسانوں کی ہدایت کے لئے اپنا آخری رسول بنا کر بھیجا اور اپنے مقرّب فرشتے حضرت جبرائیل امین کے ذریعہ قرآن مجید کو آخری آسمانی کتاب کے عنوان سے پیغمبراکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پر نازل کیا ۔ 

اسلام کی نگاہ میں حضرت آدم ، نوح ، ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب ، یوسف ، ایوب ، خضر ، موسیٰ ، داود، سلیمان ، زکریا ، یحییٰ اور عیسیٰ علیہم السّلام اور دیگر تمام انبیائے الٰہی عظیم شخصیات اور معصوم افراد تھے جنہوں نے لوگوں کو ایمان کی دعوت دینے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا ، انہوں نے لوگوں کو توحید و وحدانیت ، عدل و انصاف ، محبّت ، مساوات اور بھائی چارہ ،عفّت و پاکدامنی ، برائیوں سے دوری اور اجتناب ، اچھے اخلاق ، عبادت اور بندگی نیز روزِ قیامت پر ایمان کی دعوت دی ، انہوں نے ظالموں سے مقابلہ کیا ، اس راستہ میں بہت سے انبیاء درجۂ شہادت پر فائز ہوئے ، سرکارِ دو عالم حضرت ِ محمّد مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم سلسلۂ نبوّت و رسالت کی آخری کڑی ہیں ،آنحضرتﷺ نے گزشتہ انبیاء کی تعلیمات کو زندہ کیا اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ 

دینِ اسلام کی بنیاد" توحید " اس کا سب سے اہم رکن "ولایت "اور اس کا سب سے میٹھا پھل "اخلاقی محاسن "اور مکارم ہیں ۔ دینِ اسلام کی رو سے پروردگارِعالم نے آئمّۂ معصومین علیہم السّلام کو اس لئے امامت کی ذمّہ داری سونپی ہے تاکہ وہ پیغمبراکرم ﷺ کی رحلت کے بعد امّت کی ولایت اور ہدایت کا بیڑا اٹھائیں، سلسلۂ امامت کی پہلی فرد حضرت علی علیہ السّلام اور آخری فرد حضرت مھدیٔ موعود ہیں۔ قرآنی آیات اور اسلامی عقائد کی رو سے حضرت عیسیٰ مسیح (ع) کو سولی پر نہیں لٹکایا گیا بلکہ وہ آسمان پر عروج کر گئے ہیں اور آخری زمانہ میں آسمان سے نیچے اتریں گے اور امام مھدی(عج) کے انقلاب میں ، عدل و انصاف پر مبنی عالمی حکومت کے قیام میں ان کی مدد فرمائیں گے ۔ اسلامی عقائد کی رو سے انسان جاوید اور پایندہ ہے ،موت کی وجہ سے اس کی زندگی ختم نہیں ہوتی بلکہ اس دنیا کے خاتمہ کے بعد ایک دوسری دنیا بھی ہے جہاں نیک کردار اور اچھے لوگ جنّت میں جائیں گے انہیں ان کے اعمال کا بہترین صلہ دیا جائے گا ، بد کردار اور برے لوگ جہنّم میں داخل ہوں گے ، وہ اپنے ظلم و ستم اور برے اعمال کی سزا پائیں گے۔ 

ہر وہ شخص جو دل سے شہادتین (خدا کی وحدانیت اور پیغمبراکرمﷺ کی رسالت) پر اعتقاد رکھے اور زبان سے اس کا اقرار بھی کرے ، مسلمان شمار ہوتا ہے ، اوراس پر اسلام کے تمام احکام جاری ہوتے ہیں۔ 


source : http://www.ahlulbaytportal.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کیا ابوطالب ایمان کے ساتھ اس دنیا سے گئے ہیں کہ آپ ...
تقیہ کتاب و سنت کی روشنی میں
عالم ذرّ کا عہد و پیمان کیا ہے؟
کیا نماز جمعہ کو واجب تخییری ہونے کے عنوان سے ...
ہم شب قدر میں قرآن سر پر کیوں رکھتے ہیں ؟
کیا حدیث" اما الحوادث الواقعہ" کی سند میں ...
پیغمبر اکرم {ص} جنسی خواہشات سے استفادہ کرنے میں ...
تقریظ
حجاب کیوں ضروری ہے؟
شیطان کی قید، ماہِ رمضان المبارک میں کیا حقیقت ...

 
user comment