اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

يوگنڈا میں آمد اسلام كے سلسلہ میں جشن كی تقريب

بين الاقوامی گروپ: براعظم افريقہ كے ملك يوگنڈا میں آمد اسلام كے سلسلہ میں ايك سو ستر سالہ جشن كی تقريب دارالحكومت كمپالا میں منعقد ہوئی ہے۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "On Islam"نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ یہ جشن، اسلامی عدالت و قانون سنٹر اور يوگنڈا مسلم چينل "UNNet" كے زير اہتمام منعقد ہوا۔ اس میں يوگنڈا كے صدر يوئری موسونی كا پيغام پڑھ كر سنايا گيا۔ اس تقريب كا نام "170 سالہ اسلام يوگنڈا میں اور اسلامی معاشرے كی طرف سفر" تھا۔

صدر موسونی نے كہا يوگنڈا میں اسلام مسلمان تاجروں اور مبلغين كے ذريعے پہنچا تھا، 1844 سے ہی يوگنڈا كا عربوں كے ساتھ رابطہ ہوگيا تھا حالانكہ اس زمانے میں يوگنڈا كے لوگ افريقی خداؤں كی پرستش كرتے تھے ۔

صدر نے كہا كہ پہلی حكومتیں مسلمانوں كے درميان تفرقہ ڈالنے كی كوشش كرتے اور اس كے ذريعے اپنے سياسی مقاصد حاصل كرتے تھے ليكن موجودہ حكومت تمام شعبوں میں اسلام كی ترويج كے لئے كوشش كررہی ہے۔ ہماری كوششوں سے مسلمانوں اور غير مسلمانوں كے درميان روابط بڑھے ہیں جس كی وجہ سے مسلمانوں اور اسلام سے لوگوں كی بہتر آشنائی ہوئی ہے۔


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
بنگلہ ديش؛ اسلام كی توہين كرنے والے مصنف كی ...
صہیونی ریاست کی آخری سانسیں
نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...

 
user comment