اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

قدس سے متعلق عالمی تحریک میں امام خمینی کا کردار

اس سلسلے میں لبنان کے شیعہ رہنما شیخ احمد قبلان نے کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا سب سے پہلا کارنامہ قدس سے متعلق مزاحمت و استقامت کو شروع کرنا تھا۔ 

ادھر جہاد اسلامی فلسطین کے رکن ابو عماد الرفاعی نے کہا ہے کہ قدس، مقدسات کو ختم کر کے صہیونی کالونی بنانے والی پالیسیوں اور جہاد و استقامت کی پالیسی اپنانے والوں کے درمیان جنگ کا میدان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سازباز مذاکرات کا سلسلہ نہ ہوتا تو کیا اسرائیل، قدس کی یہودی سازی کو جاری رکھ سکتا تھا؟ 

ابو عماد الرفاعی کا کہنا تھا کہ سازباز مذاکرات کی وجہ سے غرب اردن کی تقریبا پچہتر فیصد زمین ہاتھ سے نکل گئی ہے۔

ابو عماد الرفاعی نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا مقدس مقامات کی حمایت کے لئے وسیع پیمانے پر مظاہرے کرنے کی ضرورت نہیں ہے؟

گزشتہ چند مہینوں میں قدس کے سلسلےمیں ہونے والی مختلف کانفرنسیں اورقدس کی جانب آئندہ مہینے ہونے والے عظیم مارچ کے سلسلے میں عالمی عزم و حوصلہ قدس کی حمایت میں وسیع پیمانے پر عالمی تحریک کی عکاسی کرتا ہے۔ 

قدس کی حمایت میں بین الاقوامی تحریک کا دنیا کے پانچ براعظموں تک پھیلاؤ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج ایک عالمی تحریک بن چکا ہے۔

دنیا کی اکثریت اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ صہیونی ریاست کی شیطنت اور اس حکومت اور اس کے مغربی حامیوں کی فلسطینیوں سے متعلق ناانصافی کے بارے میں اپنی نفرت کا اظہار کرے۔ 

یقینا فلسطینی عوام کی حمایت اور قدس کے مسئلے پر عالمی سطح پر اٹھنے والا سب سے پہلا قدم اسلامی جمہوریہ ایران کا تھا۔درحقیقت اسلامی انقلاب نے نئے سیاسی ادب کو کہ جو اسلام کی اعلی تعلیمات پر مشتمل غاصبوں کی نفی اور سامراج کے مقابلے میں دنیا کے مظلوم عوام کی حمایت پر استوار ہے، بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں داخل کردیا۔

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی جانب سے اگست انیس سو اناسی کے اوائل میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ (جمعۃالوداع) کو روز قدس کا نام دیئے جانے کی بنا پر فلسطینی عوام کی حمایت تین دہائیوں سے عالمی پیمانے پر ہو رہی ہے۔ 

فلسطینی عوام کی حمایت میں عالمی تحریک نے ،فلسطینی عوام اور جہادی گروہوں میں امید کی کرن پیدا کر دی ہے اور عالمی افکار کی حمایت و پشت پناہی سے وہ صہیونی ریاست کی خلاف اپنی استقامت و مزاحمت کو مزید عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطین اور قدس کی حمایت اورعالمی انتفاضہ کی تشکیل میں امام خمینی (رح) کے بہترین کردار کی ہمیشہ عالم اسلام کی جانب سے تعریف و ستائش کی گئی ہے۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رجب کے مہینے میں یہ دعا ہرروزپڑھاکرو
اسلام قبول کرنے والی ناورے کی ایک خاتون کی یادیں
اسلامی دنیا اور غیر مسلم طاقتیں
رہبر انقلاب اسلام حضرت آیت اللہ العظمی سید علی ...
تشیع کے اندر مختلف فرقے
نعت رسول پاک
اسراف : مسلم معاشرے کا ناسور
تمباکو نوشی کے احکام
تا روں بھري رات
تلمود ( یہودیوں کی وحشتناک کتاب)

 
user comment