اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

آمریکہ میں موجود مساجد کے بارے ایک رپورٹ کی اشاعت

 

بین الاقوامی: طے یہ پایا ہے کہ اسلامک اوراکیڈمک آرگنائزیشنزکا ایک الائنس ۲۹فروری کوایک پریس کانفرنس کے دوران آمریکہ کی مساجد کے بارے ایک جامع تحقیق پیش کرے اوران معلومات کوتحریری صورت میں بھی شائع کیا جائے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق طے یہ پایا ہے کہ اسلامک اوراکیڈمک آرگنائزیشنز کا ایک الائنس ۲۹فروری بروزبدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران آمریکہ کی مساجد کے بارے ایک جامع رپورٹ پیش کرے گا کہ جسے بعد میں تحریری صورت میں بھی شائع کیا جائے گا۔

۲۰۱۱ء کی اس جامع رپورٹ میں آمریکی مساجد کی ابتدائی خصوصیات، مساجد کے متولیوں کا نقطہ نظر جیسے امورکے بارے ایک مکمل رپورٹ شائع کی جارہی ہے۔

محققین نے اس تحقیق کوانجام دینے کے لیے آمریکہ کی تمام مساجد کوشمارکیا ہے اوراس کےبعد ان مساجد کے متولیوں سے ٹیلیفونک انٹرویولیا ہے۔۲۰۱۱ء میں آمریکہ کی مساجد کی تحقیق آمریکہ کے دینی معاشروں کے بارے ایک عظیم پراجیکٹ ہے کہ جسے مختلف ادیان ومذاہب پرمشتمل الائنس کی جانب سے انجام دیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق طے یہ پایا ہے کہ اس پریس کانفرنس میں آمریکہ میں مساجد کی تعمیرمیں اضافہ،گزشتہ دس سالوں کے دوران مساجد میں مسلمانوں کی شرکت اوران مساجد میں آنے والے لوگوں کی خصوصیات جیسے امورکوپیش کیا جائے گا اوراس کے ساتھ ساتھ آمریکی معاشرے میں مسلمانوں کی شرکت کےبارے مساجد کے متولیوں اوربانیوں کے نقطہ نظرکا جائزہ لینا ہے۔

 


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment