اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

ہالینڈ میں پہلی مسجد کو 27 سال بعد بند کردیا گیا

بین الاقوامی: ہالینڈ میں پہلی مسجد کو 27 سال بعد بند کردیا گیا ہے اس مسجد کو بند کرنے کی وجہ اس کے کرائے کی عدم ادائیگی بتائی گئی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے دارالحکومت میں سلطان ایوب نامی مسجد کو 27 سال بعد بند کردیا گیا ہے۔ 

اس مسجد کو بند کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ مسلمان اس مسجد کا کرایہ ادا نہیں کرسکتے۔ رپورٹ کے مطابق شہر آمسٹرڈیم کے مئیر نے اچانک اس مسجد کی قرار داد کو فسخ کردیا۔ 

اس قرار داد کا وقت 2014 تک تھا اور اس شہر کے مئیر نے اس قرار داد پر اس مسجد کی انتظامیہ سے باہمی توافق دستخط کئے تھے۔ 

شہر آمسٹرڈیم کے مئیر نے یہ قرار داد یکطرفہ فسخ کی اور قرار داد فسخ کرنے کے بعد مسجد انتظامیہ کو اس سے مطلع کیا ہے۔ 

مسجد سلطان ایوب کی انتظامیہ کے سربراہ ابراہیم گورماز نے کہا اس قرار داد کو فسخ کرنا ہمیں منظور نہیں ہے اور ہم اس کیلئے کورٹ میں جائیں گے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment