اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

مسئلہ حجاب پرعدم توجہ معاشرے کے اخلاقی زوال کا باعث ہے

سماجی: ایران کے شہرجہرم کے ادارہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے اس شہرمیں حجاب اورپاکدامنی کے اجلاس میں کہا ہےکہ مسئلہ حجاب پرعدم توجہ معاشرے کے اخلاقی زوال کا باعث ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ فارس کی رپورٹ کے مطابق جہرم شہرکے ادارہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد رضا حسینی نے ۸فروری کواس شہرکے حجاب اورپاکدامنی کے اجلاس میں کہا ہےکہ پاکدامنی پرعدم توجہ معاشرے کے اخلاقی زوال کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ عورت،الہی ربوبیت،خلاقیت،محبت اورجمال کا ایک جلوہ ہے اوریہ تعلیم وتربیت کی بنیادی رکن ہے۔ اگرخواتین اپنی اس منزلت سے آگاہ ہوجائیں اوراس مقام کے تحفظ کی کوشش کریں توپورا معاشرہ سیدھے راستے پرچل سکتا ہے۔

حجۃ الاسلام حسینی نے کہا ہےکہ امام خمینی(رح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی وجہ سے لوگوں بالخصوص خواتین کی الہی فطرت بیدارہوئی ہے اورایران کی انقلابی اورمجاہد خواتین نے حجاب اورپاکدامنی کے اسلحہ کے ذریعے شہنشاہی نظام کے خلاف جدوجہد اوراسلامی نظام کے قیام کی غرض سے سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ کے نظام میں خواتین وحضرات کا حجاب اورپاکدامنی، دنیا والوں کے لیے ایک آئیڈیل میں تبدیل ہوگیا ہے اورایرانی خواتین نے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کواپنا آئیڈیل قراردیا ہوا ہے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آیت اللہ واعظ طبسی کی نماز جنازہ رہبر انقلاب کی ...
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یمنی اہل تشیع کے خلاف سعودی ...
مراكش ؛ ماہ رمضان كے موقع پر ۲۴ جديد مساجد كا ...
لبنان كی اسلامی جمعيتوں نے غزہ كے محاصرہ كو توڑنے ...
شامی فوج نے صوبہ حمص کے دو شہروں کو آزاد کروا لیا
قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کے باہر بم دھماکے بعد ...
خود مختار قیدی، بے اختیار آزاد اور ہم
علامہ مفتی جعفر حسین رحمتہ اللہ علیہ کی 34 ویں ...
صہیونیت کے تئیں امریکہ اور مغرب کی حمایت کے ...
15 شعبان کے تاریخی جلسے میں علامہ جواد نقوی کی ...

 
user comment