اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

سویڈن میں اسلامی ازدواج کی سائٹ کا افتتاح

بین الاقوامی:گوٹنبرگ شہرکی ایک مسجد نے سویڈن میں اسلامی ازدواج کی سائٹ کا افتتاح کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق گوٹنبرگ شہرکی ایک مسجد کہ جس کا کچھ عرصہ پہلے ہی سویڈن میں افتتاح ہوا ہے نے اسلامی ازدواج کی ایک سائٹ کا افتتاح کیا ہے۔

مسجدکے ایک عہدیدارنے اس حوالے سےکہا ہےکہ مسجد فقط دینی اورعبادی اعمال انجام دینے کی جگہ نہیں ہے بلکہ مسجد میں سماجی امورکوبھی انجام دیا جاسکتا ہے اورازدواج اورنکاح بھی مقدس اعمال میں ہے کہ اسلام میں جس پرخصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاہےکہ جن مسلمانوں کےلیے آمنے سامنے بیٹھ کرازدواج کرنا ممکن نہیں ہے وہ انٹرنیٹ کے ذریعے ازدواج کرسکتے ہیں اوراس سائٹ کے افتتاح سے مسلمانوں کی خدمت کا موقع ملا ہے۔

قابل ذکرہے کہ سویڈن شہرگوٹنبرگ کی اس مسجد کی تین مہینے پہلے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں پارلیمنٹ کے نمائندوں،مقامی عہدیداروں اوراس ملک میں مقیم مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ اس مسجد کی تعمیرپرایک کروڑدس لاکھ ڈالرکی لاگت آئی ہے جسے اسلامی آرگنائزیشنز اورمختلف ممالک کے مسلمانوں سے جمع کی ہوئی رقم سے تعمیرکیا گیا ہے۔

یہ مسجد دوحصوں پرمشتمل ہے جس کا ایک حصہ مسجد ہے جس میں ۹۰۰نمازیوں کی گنجائش ہےاوردوسرے حصے میں ایک اسلامک سینٹربنایا گیا ہے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment