اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

امام محمد باقر علیہ السلام کے نام رسول اکرم (ص) کا سلام

"امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت با سعادت تین صفر 59 ھجری بروز جمعہ بمقام مدینہ منورہ ہوئی:"

" روضۃ الاحباب میں ہے کہ امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت با سعادت تین صفر 59ھجری بروز جمعہ بمقام مدینہ منورہ ہوئی حضرت کا نام محمد اور لقب باقر ہے اور کتاب نووی میں ہے کہ ان کا لفب باقر اس وجہ سے ہوا کہ ان کے تبحر نے علم کو شگافتہ کرکے اس کی جڑ اور باریکیوں کو سمجھ لیا تھا۔

 امام محمد باقر سے مروی ہے کہ میں ایک روز جابر بن عبداللہ سے ملا جو کہ نا بینا ہوگئے تھے میں نے ان کو سلام کیا انھوں نے سلام کا جواب دیکر میرا نام پوچھا۔ میں نے کہا میرا نام محمد بن علی بن حسین ہے تو جابر نے مجھے نزدیک بلا کر میرے ہاتھ کو بوسہ دیا اور چاہا کہ پاؤں کو بھی بوسہ دیں مگر میں ان سے دور  ہو گیا انھوں نے کہا کہ جناب رسالت مآب نے آپ کو سلام کہا ہے میں نے کہا کہ علیہ السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔

پھر میں نے جابرسے اس کی تصریح دریافت کی ۔انھوں نے کہا کہ میں ایک دن رسول مقبول کی خدمت میں حاضر ہوا تو آنحضرت نے فرمایا کہ اے جابر ممکن ہے کہ تم ایسے وقت تک زندہ رہو کہ میرے ایک فرزند کو دیکھو جس کا نام محمد بن علی بن حسین ہو گا اور خدا اس کو نور اور حکمت عطا فرمائے گا اور جب تم اس سے ملو تو میرا سلام کہنا ۔"

 


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نجف اشرف
امام زمانہ(عج) سے قرب پیدا کرنے کے اعمال
حضرت فا طمہ زھرا (س) بحیثیت آئیڈیل شخصیت
حضرت علی اور حضرت فاطمہ (س) کی شادی
محشر اور فاطمہ کی شفاعت
اقوال حضرت امام جواد علیہ السلام
کتاب’’جنت البقیع کی تخریب‘‘ اردو زبان میں شائع
حادثات زندگی میں ائمہ (ع) کا بنیادی موقف
پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام
سنت رسول ۔ اہل سنت او راہل تشیع کی نظر میں

 
user comment