اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

قيام عاشورا سے درس (چوتھا حصّہ)

نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم اور ان کے وصّي  ( اميرالمؤمنان عليہ السلام ) کي زندگي ميں عہد کي پاسداري کے نماياں نمونے موجود ہيں کہ ان پر  عمل کرنا بےحد تلخ کام تھا - نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے صلح  حديبيہ کے موقع پر مشرکين کے ساتھ عہد و پيمان باندھا -  اس معاہدے ميں ايک شرط يہ شامل تھي کہ جو مسلمان بھي مکہ سے فرار ہو کر مسلمانوں کے پاس پہنچ جاۓ اسے نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  مشرکين کي تحويل ميں دے ديں گے -  اس روز مصلحت اسي ميں تھي کہ  پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  اس شرط کو قبول کر ليں - شرط قبول کرنے کے بعد اچانک ايک  جوان مکہ سے فرار ہو کر  مدينہ آ گيا اور  نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  سے اس نے پناہ طلب کي - نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا کہ ہم اپنے عہدو پيمان کي پاسداري کريں گے - تم واپس چلے جاؤ - خدا تمہارے ليۓ  آساني پيدا کرے گا -

جنگ صفين ميں اميرالمؤمنين عليہ السلام  نے اپنے ساتھيوں کے ايک گروہ کے بےحد اصرار پر مخالفين سے  ترک جنگ اور حکميت قرآن  کا معاہدہ کر ليا - اس ماجرے کے بعد انہي ساتھيوں نے اپنے عمل پر پشيماني کا اظہار کرتے ہوۓ اميرالمؤمنين سے درخواست کي کہ وہ معاہدے کو توڑ ديں -

آپ عليہ السلام نے فرمايا :

ابعد الرضا ؟

کيا پيمان پر دستخط کرنے کے بعد پيمان کو توڑ دوں ؟

حسيني قافلے کي کوفہ کي طرف روانگي   پيمان کے ساتھ وفا کو ہر لحاظ سے ظاہر کرتي ہے - انہوں نے کوفہ والوں کي بےوفائي کا ذکر کرتے ہوۓ فرمايا :

" تم کوفہ والوں کي طرف سے يہ روش ناشناختہ اور حيران کن نہيں - تم نے ميرے باپ ، ميرے بھائي اور چچا زاد مسلم بن عقيل کے ساتھ نيز يہ سب کچھ کيا -  (1)

ليکن انہوں نے اپنے دوستوں کي وفاداري پر فخر کيا اور شب عاشورا کو اپنے ايک خطبے ميں يوں فرمايا !

فاني لا اعلم اصحابا اوفي و لا خيرا من اصحابي  (2)

" ميں باوفاتر اور اپنے صحابہ سے بہتر کسي صحابي کو نہيں جانتا "

آنحضرت کي زيارت ميں پڑھتے ہيں :

اشھد انک و فيت بعھداللہ و جاھدت في سبيلھ حتي اتيک اليقين (3)

" ميں گواہي ديتا ہوں کہ تو نے  خدا کے ساتھ جو پيمان کيا اس کي وفاداري کي اور يقين حاصل کرنے کے ليۓ ( شہادت )  اس کي راہ ميں جہاد کيا -

حوالہ جات :

1- موسوعۃ کلمات الامام حسين عيلہ السلام ، ص 278

2-  مناقب ابن شھر اشوب ، ج 4 ، ص 45

3- زيارت اربعين


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

خود شناسی(پہلی قسط)
قرآن کی حفاظت
جھاد قرآن و حدیث کی روشنی میں
سیاست علوی
قرآن مجید و ازدواج
عید سعید فطر
شب قدر ایک تقدیر ساز رات
آخرت میں ثواب اور عذاب
انیس رمضان / اللہ کے گھر میں پہلی دہشت گردی
حضرت امام علی علیہ السلام کے حالات کا مختصر جائزہ

 
user comment