اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

مجلس کیا ہے

لفظ مجلس عربی زبان میں مفعِل کے وزن پر اسم مکان کہلاتا ہے جسکے معنی''بیٹھنے کی جگہ'' عرف عام میں جس جگہ چند افراد مل کر بیٹھیں اسے مجلس کہتے ہیں ۔اردو زبان کے عرف میں اس کلمہ نے مجلس عزا کے عنوان سے شہرت حاصل کرلی ہے یعنی وہ جگہ جہاں چند افراد جمع ہو کر سید الشھداء مظلوم کربلا کے غم کو تازہ کریں اسے مجلس کہتے ہیں۔

عربی ادب کا یہ قاعدہ ہے کہ جب اسم نکرہ کو اسم معرفہ کی طرف اضافت دی جائے تو اسم نکرہ (مضاف) اسم معرفہ (مضاف الیہ) سے کسب تعریف کر لیتا ہے۔ مثال کے طور پر لفظ ''غلام''نکرہ ہے یعنی ایک غلام،نوکر۔جب کلمہ زید کی طرف مضاف کریں گے یعنی ''غلام ْزیدِِ''تو غلام زید سے کسب تعریف کرلے گا یعنی صرف زید کا غلام کسی اور کا غلام نہیں۔لیکن اگر مضاف الیہ صرف معرفہ ہی نہ ہو بلکہ کسی عظمت اور منزلت کا حامل بھی ہو تو مضاف کسب تعریف کے ساتھ ساتھ اسکی عظمت اور منزلت کو بھی کسب کر لے گا جیسے ''بیت ْاللہ''میں لفظ ''بیت'' نے کلمہ ''اللہ'' سے صرف کسب تعریف ہی نہیں کی بلکہ اس عظمت اور منزلت کو بھی کسب کیا جسکی وہ ذات کبریا مالک ہے۔اب خانہ ٔ خدا کا تقدس صرف ایک گھر ہونے کے عنوان سے نہیں اس ذات ذوالجلال کی قداست کی وجہ سے ہے کہ جسکی طرف وہ منسوب ہے۔

بعینہ یہی مجلس امام حسین  کی کیفیت ہے وہ مجلس جو مضاف ہو سید الشھداء  کی طرف، وہ مجلس جو منسوب ہو مظلوم کربلا کی طرف اس کی عظمت بھی وہی ہے جو بیت اللہ کی عظمت ہے۔اس لئے اس کء مضاف الیہ (امام حسین ) کا تعلق اوررشتہ ذات الٰہی سے اتنا گہرا ہے کہ نوک نیزہ پر بھی کٹا ہوا سر کلام الٰہی کا ورد کر رہا ہے۔

مجلس حسین کی عظمت بیت اللہ کی عظمت سے کم نہیں اسلئے کہ مجلس حسین  نے بیت اللہ کی عظمت کو باقی رکھا اور عالم اسلام کو اسکا تعارف کرایا۔مجلس حسین کی عظمت کلام اللہ کی عظمت سے کم نہیں اس لئے کہ مجلس حسین  نے کلام الٰہی کو بقا دے کر عالم انسانیت کو اسکے مفاہیم ومطالب اور اسرار ورموز سے روشناس کرایا۔ مجلس حسین کی عظمت اسلام اور دین الٰہی سے کم نہیں اسلئے کہ دین الٰہی اور اسلام کی نشر و اشاعت کا بیڑا مجالس حسین نے اٹھایا ہے۔مجالس حسین کی عظمت کلمہ لاالہ الااللہ سے کم نہیں اسلئے کہ مجالس حسین  نے کلمہ لا الہ الا اللہ کا پرچم دنیا کے گوشے گوشے میں لہرایاہے۔

مجالس عزا کی افادیت

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مجالس برپا کرنے کی فائدہ کیا ہے؟ یہ انسانی زندگی میں کیا نقش رکھتی ہیں؟

انسان کی فطرت ہے کہ جب بھی وہ کسی غمناک خبر کو سنتا ہے تو اسکا دل پگل جاتا ہے اسکے احساسات ابھر اٹھتے ہیں اسکے جذبات میں ہیجان پیدا ہو جاتا ہے۔ لیکن خبر اگر کسی ایسے مخبر عنہ کی ہو جسے بقائے انسانیت کی خاطر مصائب وآلام کے طوفانوں سے گذرنا پڑا ہو تو ایسے محسن انسانیت کی یاد کو تازہ کرنا انسانی زندگی کو فروغ دینے میں بے حد مؤثر ثابت ہو گا۔

مجالس عزا حقیقت میں انسانی زندگی بسر کرنے کا بہترین طریقہ سکھلاتی ہیں۔مجالس عزا انفرادی ،سماجی اور معاشرتی زندگی کے دستورات العمل سے آگاہ کرتی ہیں۔ مجالس عزا اسلامی اخلاقیات اور الٰہی تعلیمات کا درس دیتی ہیں۔مجالس عزا اتحاد،بھائی چارہ اور آپسی ہمدردی کا پیغام دیتی ہیں۔مجالس عزا ظلم سے نفرت ،ظالم کے خلاف جد و جہد ،عدالت سے محبت اور قیام عدل کا سلیقہ سکھلاتی ہیں ۔مختصر یہ کہ مجالس عزا انسان ساز ہیں اور انسانیت دیتی ہیں۔

لہٰذا مجالس عزا کو کثرت سے برپا کرنا انکے تقدس کو باقی رکھنا ان میں شرکت کرنا اور ان سے بھر پو ر استفادہ کرنا ہر انسان اور محب انسانیت کا اولین فریضہ ہے۔


source : http://www.ahlulbaytportal.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کون ہیں؟
کیا لگاتار ۳ جمعے نہ پڑھنے والا کافر ہے؟
مھربانی کرکے شیعھ عقیده کی بنیاد کی وضاحت فرما کر ...
شیعوں کی روایتوں میں آیا ہے کہ، امام تمام دنیا کی ...
زکات کے مسائل کی تفصیل بیان کر دیجیے
اگر کوئی شخص ماہ مبارک رمضان میں روزہ توڑنے کی ...
کیا ناگوار طبیعی حوادث ، عذاب الھی ھے یا مادی علل ...
توحید ذات، توحید صفات، توحید افعال اور توحید ...
کیا یا علی مدد کہنا جائز ہے
میت کی تقلید کیوں جائز نہیں؟

 
user comment