اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے کلمات قصار

امام رضا (ع) کے حکمت آمیز کلمات قصارچمکتے ہوئے ستاروں کی طرح حکمتوں سے پُر ہیں :

١۔ امام (ع) نے فرمایا ہے :''اگر کو ئی ظالم و جابر بادشاہ کے پاس جائے اور وہ بادشاہ ان کو اذیت و تکلیف دے تو اس کو اس کوئی اجر نہیں ملے گا اور نہ ہی اِس پر صبر کرنے سے اس کو رزق دیا جائے گا ''۔ (١)

٢۔ امام رضا (ع) کا فرمان ہے :''لوگوں سے محبت کرنا نصف عقل ہے ''۔ (2)

٣۔ امام رضا (ع) فرماتے ہیں :''لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں عافیت کے دس جزء ہوں گے جس میں نو حصے لوگوں سے الگ رہنے میں ہوں گے اور ایک حصہ خاموشی میں ہو گا ''۔ (3)

٤۔ امام رضا (ع) فرماتے ہیں :''بخیل کے لئے چین و سکون نہیں ہے اور نہ ہی حسود کے لئے لذت ہے ،ملو ل رنجیدہ شخص کے لئے وفا نہیں ہے اور جھوٹے کے لئے مروَّت نہیں ہے ''۔ (4)

٥۔امام رضا (ع) فرماتے ہیں :''جس نے مومن کو خوش کیا خدا قیامت کے دن اُس کو خوشحال کرے گا''۔ (5)

٦۔ امام رضا (ع) فرماتے ہیں :''مومن، مومن کا سگا بھا ئی ہے ،ملعون ہے ملعون ہے جس نے اپنے بھائی پر الزام لگایا ملعون ہے ، ملعون ہے جس نے اپنے بھائی کو دھوکہ دیا ، ملعون ہے ،ملعون ہے جس نے اپنے بھا ئی کو نصیحت نہیں کی ،ملعون ہے ملعون ہے جس نے اپنے بھائی کے اسرار سے پردہ اٹھایا ،ملعون ہے ملعون ہے جس نے اپنے بھائی کی غیبت کی ہے ''۔6

1۔تاریخ یعقوبی ،جلد ٣صفحہ ١٨١

2بحارالانوار ،جلد ٧٨ صفحہ ٣٣٥

3تحف العقول ،صفحہ ٤٤٦

4تحف العقول ،صفحہ ٤٤٦

5۔وسائل الشیعہ ،جلد ١٢ صفحہ ٥٨٧

6۔وسائل الشیعہ ،جلد ٨ صفحہ ٥٦٣

 


source : http://www.tebyan.net/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کیوں تشہد میں علی ولی اللہ پڑھنے کی اجازت نہیں؟
عفو اہلبيت (ع)
عہد امیرالمومنین میں امام حسن کی اسلامی خدمات
حضرت امام رضا (ع) کا کلام
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام(حصہ دوم)
حضرت امیر المؤمنین علیہ الصلوٰة والسلام کی والدہ ...
کربلا کے روضوں کے منتظمین کے لیے مشہد میں ہوٹل کی ...
ارشادات نبوی
قرآن کریم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ...
امام محمد تقی علیہ السلام کی سیاسی سیرت

 
user comment