اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

یونان:حضرت مریم سے اظہار عقیدت، ہزاروں زائرین کی آمد

یونان کے جزیرہ تنوس میں ہزاروں عقیدت مند حضرت مریم کی خوشنودی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ،جس کے باعث ان دنوں اس جزیرے میں رونق بڑھ گئی ہے۔

ابنا: تفصیلات کے مطابق یونان جوکہ آرتھوڈوکس عیسائی ملک ہے کے جزیرہ تنوس پرحضرت مریم (س) سے مبینہ طور پر منسوب چرچ میں ایک نایاب متبرک شبیہ رکھی گئی ہے جس کی زیارت کرنے اورحضرت مریم (س) کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر زائرین اور مقتدین چرچ کی حدود سے باہر سے ہی زمین پرہاتھوں اورگھٹنوں کے بل رینگتے ہوئے چرچ کے اندرداخل ہوتے ہیں اورشبیہ کی زیارت کرنے کے بعد اسی انداز میں آگے بڑھ کر اپنی اس کوشش کوختم کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ 1822ء میں چرچ کی نن پلیگیا کوخواب میں یہاں حضرت مریم کی شبیہ کی موجودگی کی مبینہ بشارت ہوئی جس کے بعدسے یہاں یہ رسم ادا کی جاتی ہے۔اورہرسال پندرہ اگست کوحضرت مریم سے منسوب تہوار کے موقع پرزائرین اس عجیب طریقہ سے حاضری دیتے ہیں۔پندرہ اگست کے اس تہوار میں شرکت کے لیے یونان کے علاوہ یورپ اوردیگر ممالک سے بھی لوگ یہاں آتے ہیں۔


source : http://www.abna.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment