اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

پندره رمضان امام مجتبى سبط اكبر (ع) کی ولادت با سعادت

شیخ مفید(ره) نیز شیخ بہائی (ره) نے توضيح المقاصد حضرت سبط اکبر، ریحانة الرسول(ص) امام حسن مجتبى (عليہ السلام) کے یوم ولادت کے بارے میں لکھا ہے کہ آپ (ع) کی ولادت 15 رمضان المبارک سنہ 3 ہجری کو واقع ہوئی ہے .

شیخ مفید(ره) نیز شیخ بہائی (ره) نے تحریر کیا ہے کہ جب اس نور پاک کے ظہور پرسرور کی بشارت رسول اللہ (ص) کو دی گئی تو آپ (س) کے قلب مبارک کو بهت خوشی هوئی اور نہایت اشتیاق کے ساتھ بہت سرعت سے اپنی دختر پاک محبوبہ خدا و رسول زہرائے بتول (س) کے گھر کی طرف روانہ ہوئے، سیدة النساء العالمین کے گھر پہنچے تو فرمایا: «يا اسماء هاتينى ابنى »، ای اسماء میرا بیٹا مجھے لاکر دیدے. اسماء نے حکم کی تعمیل کی اور فرزند زہراء آغوش رسالت میں پہنچ گیا؛ نانا نے نواسے کے دائیں کان میں اذان دی اور بائیں کان میں اقامہ پڑھا اور یہ پہلی صدا تھی جس سے اس فرزند کا کان شناسا ہوئے اور یہ صدا آپ (ص) کے حق کا اقرار بھی تھی اور پیغام الہی کا مصداق بھی؛ صدائے تکبیر، صدائے توحید، صدائے تہلیل، اور آپ (ع) کے جد امجد خاتم الانبياء صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم کی رسالت کی صدائے تصدیق.

هم دعا گو ہیں کہ خداوند متعال امت اسلامی اور شیعیان محمد و آل محمد (ص) کو اس مبارک سنت پر عمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائے. پيغمبر صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم بھائی و جانشین علی ابن ابیطالب (ع) سے مخاطب ہوکر فرمایا: «يا على هل سميت الوليد المبارك؟» کیا آپ نے اپنے مبارک نومولود کے لئے کوئی نام منتخب کیا ہے؟ علی علیہ السلام نے عرض كیا: «ما كنت لاسبقك يا رسول اللہ؟» یا رسول اللہ (ص) میں آپ پر سبقت نہیں لیتا. ابھی کچھ لمحے ہی گذرے تھے کہ بشيرِ وحى حضرت جبرائيل امین علیہ السلام نازل ہوئے اور پیغام پروردگار لے کر آئے؛ نومولود کا نام خدائے عزّ و جلّ نے خود رکھا تھا چنانچہ جبرائیل نے عرض کیا: یا رسول اللہ (ص)! سَمِّه حسناً = اس فرزند کا نام حسن رکھ لینا.

رسول اللہ صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم نے اس امام حسن علیہ السلام کے لئے بذات خود عقیقہ کاانتظام کیا اور بسم اللہ پڑھ کر اپنی دنیا و آخرت کے لئے دعا فرمائی


source : http://www.taghrib.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نجف اشرف
امام زمانہ(عج) سے قرب پیدا کرنے کے اعمال
حضرت فا طمہ زھرا (س) بحیثیت آئیڈیل شخصیت
حضرت علی اور حضرت فاطمہ (س) کی شادی
محشر اور فاطمہ کی شفاعت
اقوال حضرت امام جواد علیہ السلام
کتاب’’جنت البقیع کی تخریب‘‘ اردو زبان میں شائع
حادثات زندگی میں ائمہ (ع) کا بنیادی موقف
پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام
سنت رسول ۔ اہل سنت او راہل تشیع کی نظر میں

 
user comment