اردو
Thursday 28th of January 2021
1126
0
نفر 0
0% این مطلب را پسندیده اند

روزہ کی اہمیت اور فضیلت کے سلسله میں نبی اکرم (ص) کی چند احادیث

رسول خدا صلى الله علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: روزه جہنم کی آگ کے مقابلے میں ڈهال کی حیثیت رکهتا ہے. «يعنى روزه رکهنے کے سے انسان آتش جہنم سے محفوظ ہو جاتا ہے.»

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

روزه بدن کی زكواة

قال رسول الله صلى الله علیه و آله وسلم :لكل شيئى زكاة و زكاة الابدان الصيام.

رسول خدا صلى الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: ہر چیز کے لئے زکواة ہے اور بدن کی زکاة روزه ہے.(الكافى، ج 4، ص 62، ح 3 )

روزه آتش دوزخ کی ڈهال

قال رسول الله صلى الله علیه و آله وسلم :الصوم جنة من النار.

رسول خدا صلى الله علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: روزه جہنم کی آگ کے مقابلے میں ڈهال کی حیثیت رکهتا ہے. «يعنى روزه رکهنے کے واسطے سے انسان آتش جہنم سے محفوظ ہو جاتا ہے.»

(الكافى، ج 4 ص 162 )

روزه کی اہميت

قال رسول الله صلى الله علیه و آله وسلم :الصوم فى الحَرِّ جہاد

رسول خدا صلى الله عليہ و آلہ و سلم نے فرمایا: گرمی میں روزه رکهنا جہاد ہے.(بحار الانوار، ج 96، ص 257 )

روزے کی جزا

قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم: قال اللہ تعالى الصوم لى و انا اجزى به

رسول خدا نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے: روزہ میرے لئے ہے (اور میرا ہے) اور اس کی جزا میں ہی دیتا ہوں. (وسائل الشیعة ج 7 ص 294، ح 15 و 16 ; 27 و 30 )

طعام و شرابِ جنت نوش کرنے والے

قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم:من منعه الصوم من طعام يشتهيه كان حقا على اللہ ان يطعمه من طعام الجنة و يسقيه من شرابها.

رسول خدا صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جس شخص کو روزہ اس کی مطلوبہ غذاؤں سے منع کرکے رکهے خدا کی ذمہ داری ہے کہ اس کو جنت کی غذائیں کهلائے اور انہیں جنیتی شراب پلا دے.(بحار الانوار ج 93 ص 331 )

خوشا بحال صائمین

قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم :طوبى لمن ظما او جاع للہ اولئك الذين يشبعون يوم القيامة

رسول خدا صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: خوش بخت ہیں وہ لوگ جو خدا کے لئے بهوکے اور پیاسے ہوئے ہیں یہ لوگ قیامت کی روز سیر و سیراب ہونگے.(وسائل الشیعة، ج 7 ص 299، ح 2)

جنت اور روزہ داروں کا دروازہ

قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم :ان للجنة بابا يدعى الريان لا يدخل منه الا الصائمون.

رسول خدا صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جنت کا ایک دروازہ ہے جس کا نام ریان ہے اور اس دروازے سے صرف روزہ دار ہی داخل ہونگے.(وسائل الشیعة، ج 7 ص 295، ح 31. معانى الاخبار ص 116 )

مؤمنوں کی بہار

قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم: الشتاء ربيع المؤمن يطول فيه ليلہه فيستعين به على قيامه و يقصر فيه نهارہ فيستعين به على صيامه.

رسول خدا صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: سردیوں کا موسم مؤمن کی بہار ہے جس کی طویل راتوں سے وہ عبادت کے لئے استفادہ کرتا ہے اور اس کے چهوٹے دنوں مین روزے رکهتا ہے.(وسائل الشیعة، ج 7 ص 302، ح 3)

ماہ رمضان کی فضيلت

قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم:ان ابواب السماء تفتح فى اول ليلة من شهر رمضان و لا تغلق الى اخر ليلة منه

رسول خدا صلى الله علیہ و آلہ و سلم فرمود: آسمان کے دروازے ماه رمضان کے پہلی رات کو کهلتے ہیں اور آخری رات تک بند نہیں ہوتے.(بحار الانوار، ج 93، ص 344)

ماہ رمضان کی اہميت

قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم:لو يعلم العبد ما فى رمضان لود ان يكون رمضان السنة

رسول خدا صلى الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: اگر بنده «خدا» کو معلوم ہوتا کہ رمضان کا مہینہ کیا ہے، (اور یہ کن برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے) وه چاہتا کہ پورا سال ہی روزہ رمضان ہوتا.(بحار الانوار، ج 93، ص 346)

روزے کی اہمیت پر احادیث

روزه اور قيامت کی یاد دہانی

قال الرضا علیه السلام:انما امروا بالصوم لكى يعرفوا الم الجوع و العطش فيستدلوا على فقر الآخر.

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:لوگوں کو روزہ رکهنے کا امر ہؤا ہے تا کہ وه بهوک اور پیاس کے دکھ کو جان لیں اور اس طرح آخرت کی ناداری اور حاجتمندی کا ادراک کریں.( وسائل الشیعة، ج 4 ص 4 ح 5 علل الشرايع، ص 10 )

اعضا و جوارح کا روزه

عن فاطم‍‍ة الزهرا سلام الله علیها

ما يصنع الصائم بصيامه اذا لم يصن لسانه و سمعه و بصره و جوارحه.

حضرت زهرا سلام اللہ علیھا نے فرمایا:وه روزه دار جس نے اپنی زبان، کان، آنکھ اور اعضاء و جوارح کو (گناہوں سے) محفوظ نہیں رکها ہے اس کا روزه کس کام کا

روزه ، جس کی کوئی قیمت نہیں۔ (بحار، ج 93 ص 295 )

رمضان رحمت کا مہینہ

قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلمو هو شهر اوله رحمة و اوسطه مغفرة و اخرہ عتق من النار.

رسول خدا صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:رمضان وہ مہینہ ہے جس کا آغاز رحمت، درمیانے ایام مغفرت اور انتہا دوزخ کی آگ سے آزادی ہے. (بحار الانوار، ج 93، ص 342 )

قرآن اور ماه مبارک رمضان

قال الرضا علیه السلام

من قرا فى شهر رمضان اية من كتاب الله كان كمن ختم القران فى غيره من الشهور.

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

جو شخص رمضان کے مہینے مین قرآن کی ایک آیت کی تلاوت کرے گویا اس نے دوسرے مہینوں میں پورے قرآن کی تلاوت کی ہے. (بحار الانوار ج 93، ص 346)

شب قدر کا احياء

عن فضيل بن يسار قال:

كان ابو جعفر علیه السلام اذا كان ليلة احدى و عشرين و ليلة ثلاث و عشرين اخذ فى الدعاء حتى يزول الليل فاذا زال الليل صلى.

فضيل بن يسار کہتے ہیں:

امام باقر (علیہ السلام) ماہ رمضان کے اکیسیویں اور تئیسویں کی راتوں کو دعا اور عبادت میں مصروف ہوجایا کرتے تهے حتی کہ صبح ہوجاتی اور جب رات گزرجاتی نماز فجر ادا فرمایا کرتے

(وسائل الشیعة، ج 7، ص 260، ح 4 )


source : http://www.taghrib.ir/
1126
0
0% ( نفر 0 )
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قرآن کی نظر میں جوان
علی جو آئے تو دیوارِ کعبہ بھی مسکرائی تھی یا علی کہہ کر
امام باقر کی سیاسی شخصیت
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شخصیت اور علمی فیوض
اہل بیت(ع) عالمی اسملبی کے شعبہ خواتین اور اطفال کی ...
حلم پيغمبر ص کا ايک واقعہ
قرآن امام سجاد علیه السلام کے کلام میں
حضرت علی(علیہ السلام) اور قبولِ خلافت
امام رضا علیہ السلام کی چند نصحتیں اور فرامین
حضرت علی علیہ السلام دینی تقویٰ اور خدا تعالیٰ کی ...

latest article

قرآن کی نظر میں جوان
علی جو آئے تو دیوارِ کعبہ بھی مسکرائی تھی یا علی کہہ کر
امام باقر کی سیاسی شخصیت
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شخصیت اور علمی فیوض
اہل بیت(ع) عالمی اسملبی کے شعبہ خواتین اور اطفال کی ...
حلم پيغمبر ص کا ايک واقعہ
قرآن امام سجاد علیه السلام کے کلام میں
حضرت علی(علیہ السلام) اور قبولِ خلافت
امام رضا علیہ السلام کی چند نصحتیں اور فرامین
حضرت علی علیہ السلام دینی تقویٰ اور خدا تعالیٰ کی ...

 
user comment