اردو
Thursday 18th of April 2024
0
نفر 0

تہران کی ۶۰۰ مساجد میں اعتکاف کی محافل کا اہتمام

 

سماجی: اس سال تہران کی ۶۰۰ مساجد میں ایک لاکھ بیس ہزار افراد اعتکاف بیٹھیں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق انسان کی ضرورتیں انواع و اقسام کی ہیں اور ان ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے خدائے متعال نے بھی انسان کو مختلف قسم کی عبادات انجام دینے کا حکم دیا ہے ہر عبادت ایک قسم کی ضرورت کو پورا کرتی ہے لیکن اعتکاف چند عبادتوں کا مجموعہ ہے۔

جب انسان ۳ دن تک خانہ خدا میں عبادت میں مشغول رہتا ہے تو وہ دوسری عبادتوں کی بھی لذت محسوس کرتا ہے روزہ اور مسجد میں رہنا جو خود عبادت میں شمار ہوتے ہیں اعتکاف کے شرائط ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مساجد میں اعتکاف کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تہران میں اس سال ۶۰۰ مساجد اعتکاف کے لئے مختص کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال تہران میں ۵۶۳ مساجد میں اعتکاف کی محافل کا اہتمام کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایران میں ۳۷۱۷ مساجد اعتکاف کے لئے مختص کی گئی تھیں۔

گزشتہ سال پورے ایران سے اعتکاف بیٹھنے والوں کی تعداد تقریبات ۷ لاکھ افراد تھے۔

تہران سے ایک لاکھ افراد اعتکاف بیٹھے تھے اس سال توقع ہے کہ تہران سے اعتکاف بیٹھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ ۲۰ ہزار ہو گی۔

 


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی
یمن کی مظلوم قوم کو علمائے اسلام کی بھرپور حمایت ...
سندھ کے شھر گھوٹکی میں لشکر یزید کا امام بارگاہ ...

 
user comment