اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

قرآن میں وقت کی اہمیت کا ذکر

بےشک انسان کے پاس سب سے نفیس ترین اور سب سے قیمتی چیز وقت ہی ہے ۔  ہم اپنے عمل اور کوشش سے جو بھی حاصل کرنا چاہیں  اس کی کامیابی کا راز  وقت کے  درست استعمال میں ہی پوشیدہ ہے ۔ یہ وقت افراد اور جامعہ دونوں کے لیۓ ایک حقیقی سرمایہ ہے ۔

وقت کی اہمیت  کا اندازہ ہم اس سے لگا سکتے ہیں کہ خدا تعالی نے مقدس کتاب قرآن کریم کی ایک سورہ مبارکہ کا نام " العصر " یعنی زمان یا وقت  رکھا  اور قرآن میں اور بھی  جگہوں پر وقت کی قدر  کا ذکر ملتا ہے ۔ 

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ:

" قیامت کے دن انسان کی عمر سے عام طور پر اور اس کی جوانی  کے متعلق خاص طور پر پوچھا جاۓ گا کہ یہ کس راستے میں گزاری گئی ۔ "

 ایک اور جگہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ :

" اس سے پہلے کہ مصروف ہو جاؤ فرصت کو غنیمت جانو "

یہ مختصر طور پر بیان کی گئی باتیں وقت کی اہمیت کو ہی تو ظاہر کر رہی ہیں ۔  اس لیۓ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ خود کو منظم کرتے ہوۓ وقت کا صحیح  استعمال کریں ۔

وقت کی خصوصیات

٭ وقت بڑی تیزی کے ساتھ گزر جاتا ہے ۔  وقت  ایک تند و تیز ہوا کی مانند ہے جو بادل کی طرح تیزی کے ساتھ گزر جاتا ہے ۔  کبھی یہ خوشی کے ساتھ گزرتا ہے تو کبھی غم کے ساتھ  ۔ (نازعات/ یونس)

٭ وقت کبھی لوٹ کر  نہیں آتا ہے  ۔

٭ انسان کے ہاتھ میں سب سے زیادہ قیمتی چیز وقت کی صورت میں ہی ہے ۔

ہم پر لازم ہے کہ وقت کی ان خصوصیات کو درک کرتے ہوۓ ان کو اپنی زندگی کا کامیابی کے ساتھ حصّہ بنائیں  ۔


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت آدم ﴿ع﴾ پر سب سے پہلے سجدہ کرنے والے فرشتہ ...
خود شناسی(پہلی قسط)
قرآن کی حفاظت
جھاد قرآن و حدیث کی روشنی میں
سیاست علوی
قرآن مجید و ازدواج
عید سعید فطر
شب قدر ایک تقدیر ساز رات
آخرت میں ثواب اور عذاب
انیس رمضان / اللہ کے گھر میں پہلی دہشت گردی

 
user comment