اردو
Thursday 18th of April 2024
0
نفر 0

مساجد پر حملے جاری: آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتوں نے مسجد امام صادق (ع) کو توڑ کر لوٹ لیا

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفی غاصبین اور آل سعود کے قابضین کے کرائے کے گماشتوں نے بحرین میں بیوت اللہ (مساجد)، اولیاء اللہ کے مزارات اور امام بارگاہوں کی توہین کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج منامہ کے نواحی قصبے الدراز میں مسجد امام صادق علیہ السلام پر حملہ کیا، اس کے دروازے توڑدیئے، کھڑکیاں توڑدیں اور مسجد میں موجود سازو سامان چوری کرکے لے گئے۔

کرائے کے غنڈوں نے مسجد کے پاکستانی خادم کو بھی زد و کوب کرکے زخمی کردیا۔

العالم کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ آل سعود اور آل خلیفہ کے کرائے کے جلادوں نے آج جمعہ (کی صبح) اور "جمعة الدفاع المقدس" کے ملک گیر مظاہروں سے قبل ہی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی مسجد "مسجد امام صادق علیہ السلام" پر حملہ کیا، قرآن پاک کی بے حرمتی کی، اللہ کے بیت الامن (سلامتی کے گھر) کی توہین کی، دروازے توڑ دیئے اور مسجد کے پاکستانی خادم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زد و کوب کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

آیت الل شیخ عیسی قاسم مسجد پر آل سعود اور آل خلیفہ کے حملے کے بعد مسجد کا معائنہ کرتے ہوئے۔

دشمنانِ ثقلین (قرآن و اہل بیت کے دشمنوں) نے قرآن مجید کے نسخوں اور تربت امام حسین علیہ السلام کی بے حرمتی کی اور مسجد میں موجود صوت و تصویر کے کمرے میں موجود کمپیوٹرز، کیمرے، فلمیں اور ٹیلی ویژن سیٹ چوری کرکے لے گئے۔ 

عینی شاہدوں نے کہا کہ آل خلیفہ اور آل سعود کے کرائے کے غنڈوں نے مسجد کے اندر بھی صوتی بم پھینکے اور محراب کے آس پاس بھی صوتی بموں کے دھماکے کئے۔ 

مسجد امام صادق علیہ السلام میں اہالیان منامہ نماز جمعہ ادا کرتے ہیں اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اس مسجد کے امام ہین۔ 

اس خطرناک اور توہین آمیز اقدام سے دو ہفتے قبل آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتوں نے شیعیان بحرین کی نماز جمعہ کو محدود کرنے کے لئے خاص قسم کے اقدامات کئے تھے جن میں الدراز کے پورے علاقے کی ناکہ بندی بھی شامل تھی تا کہ نماز گزاروں کو مسجد میں جانے سے روکا جاسکے۔ 

آل خلیفہ اور آل سعود کے تمام جارحانہ اقدامات کے باوجود بحرینی عوام نی آج نماز جمعہ کے بعد مظاہرون اور ریلیوں کے انعقاد کیا اعلان کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آج کے بعد بحرینی عوام کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنا دفاع کرنا شروع کردیں گے جبکہ گذشتہ ہفتے 14 فروری کے انقلابی نوجوانوں کے اتحاد آل خلیفی حکومت کو ڈیڈلائن دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ کہ اگر جمعرات 12 مئی تک پھانسی یافتہ نابالغ نوجوانوں سمیت تمام قیدیوں کو رہا نہ کیا اور سعودی فوجوں کو ملک سے انخلا پر آمادہ نہ کیا تو انقلاب بحرین نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گا اور یہ مرحلہ آل خلیفی حکومت کے لئے ہرگز خوشایند نہ ہوگا۔ اور اب یہ ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے اور بحرینی عوام کے مطالبات منظور نہیں ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔


source : http://www.abna.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی

 
user comment