بين الاقوامی گروپ : یہ اسلامی يونيورسٹی صوبہ پنانگ كے گورنر كے تعاون سے پنانتی شہر میں تاسيس كی جائے گی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ Bernama سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ملائشيا كے نائب وزير اعظم نے كل ۱۰ مئی كو اعلان كيا كہ یہ يونيورسٹی "توانكو بينون " نامی ثقافتی انسٹی ٹيوٹ كے نزديك "منگ كوانگ" كے علاقے میں تاسيس كی جائے گی ۔
انہوں نے مزيد كہا: حكومت كی كوشش ہے كہ سعودی عرب ، تركی اور دوسرے اسلامی ممالك كی يونيورسٹيوں كے شعبہ جات صوبہ پنانگ میں تاسيس كرنے كے لیے ان يونيورسٹيوں كا اعتماد جلب كرے ۔
منصور عثمان نے اميد ظاہر كی كہ صوبہ پنانگ میں اسلامی يونيورسٹی كی تاسيس سے طلبہ كے اسلامی مطالعات میں اضافہ ہو گا ۔
source : http://www.iqna.ir