اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

قرآن کریم کی بے حرمتی OIC کی مذمت

اسلامی کانفرنس تنظیم نے قرآن کریم کی شان میں ایک امریکی پادری کی گستاخانہ حرکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

ابنا: اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں oic کے رکن ملکوں کے نمائندوں کے ہنگامی اجلاس میں جاری کئے گئے بیان میں قرآن کریم کو آگ لگانے پر مبنی امریکی پادری کے نفرت انگیز اقدام کو انتہائی شرمناک اور متعصبانہ قراردیا گیا اور اس کی مذمت کی گئی۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک کلیسا میں واین ساب نامی پادری نے ایک اور شیطان صفت پادری ٹیری جونز کی سرپرستی میں اسلامی اقدار کی اہانت کرتے ہوئے قرآن کریم کو آگ لگائی ۔ اسلامی کانفرنس تنظیم کے بیا ن میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہاپسندانہ اقدام ایک خاص تعصب کی علامت ہے اور او آئی سی اس طرح کے اقدام پر کلیسا جیسے مقدس مقام پر انجام دئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتی ہے اسلامی کانفرنس تنظیم نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات عالمی امن وسلامتی کونسل کو نقصان پہنچاسکتے ہيں او آئی سی نے ساتھ ہی عالمی برادری سے بھی کہا ہے کہ وہ اس طرح کے اقدام کی مذمت کرے ۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

" ڈھاكہ ۲۰۱۲ میں جہان اسلام كا ثقافتی دار الحكومت ...
روسی صدر مصر کا دورہ کریں گے
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح

 
user comment