اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

ہمسفر کے حقوق

حضرت علی علیہ السلام کی حکومت کے زمانے میں ایک غیرمسلم شخص راستے میں جناب امیر کا ہمسفر ہوگیا وہ آپ کونہيں پہچانتا تھا اس نے جنا ب امیر سے سوال کیا کہ آپ کہاں جارہے ہیں حضرت نے فرمایا : کوفہ ۔ جب دونوں ایک ایسے مقام پرپہنچے جہاں سے دوراستے الگ الگ ہوجاتے ہیں تووہ غیرمسلم شخص دوسرے راستے کی جانب چل پڑا حضرت نے کچھ دورتک اس کا ساتھ دیا اس نے حضرت سے کہا کہ آپ توکوفہ جارہے تھے کیوں اس راستے پرآرہے ہيں کیا آپ کونہیں معلوم کہ کوفہ کا راستہ ادھرسے نہيں جاتا ؟ حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا مجھے معلوم ہے لیکن ہمارے پیغمبر کا طریقہ یہ ہے کہ اچھی رفاقت ودوستی یہ ہے کہ دوست کا کچھ دورتک ساتھ دیا جائے اورکچھ دورتک اسے رخصت کیا جائے میں اسی لئے تیرے ساتھ یہاں تک آیا ہوں ۔ اس غیرمسلم شخص نے کہا کہ جولوگ بھی دین اسلام  کے پیروی کررہے ہيں وہ اس دین کی اخلاقی تعلیمات کے گرویدہ ہوگئے ہيں اوراب میں آپ کوگواہ بنارہاہوں کہ میں بھی اسلام قبول کررہا ہوں ۔

وہ شخص وہیں حضرت علی علیہ السلام کے ہمراہ کوفہ آیا اورکوفہ پہنچنے کے بعد اسے یہ معلوم ہوا کہ آپ ہی امیرالمومنین ہیں اورپھر اس نے آپ کے حضورکلمہ شہادت زبان پرجاری کیا ۔


source : http://urdu.irib.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عزاداری امام حسین علیہ السلام
فلسفہ شہادت اور واقعہ کربلا
عید قربان اور جمعہ کی دعا
ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کے لیے لمحہ فکر و عمل
پوری دنیا میں محرم کا آغاز، عزاداری کا سلسلہ شروع
بعثت کی حقیقت
انسان کے مقام ومرتبہ کی عظمت
حضرت معصومہ(س) آئمہ معصومين(ع) کي نظر ميں
امام موسی کاظم علیہ السلام
نوروز کی اسلام میں حیثیت پر سیر حاصل گفتگو

 
user comment