اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

چوتھے امام حضرت امام زين العابدين (ع)

آپ (ع) كا نام علي(ع) عليہ السلام ، اور لقب سجاد ہے _آپ اڑتيس ہجرى پندرہ جمادى الثانى كو مدينہ منورہ ميں پيدا ہوئے _ آپ كے والد امام حسين عليہ السلام اور والدہ ماجدہ شہر بانو تھيں _ امام حسين عليہ السلام نے آپ كو اللہ كے حكم كے مطابق اپنے بعد امامت كے لئے معين فرمايا _ امام سجاد عليہ السلام كربلا ميں موجود تھے ليكن عاشورہ كے دن بيمار تھے اس لئے آپ (ع) يزيد كى فوج سے جنگ نہيں كر سكتے تھے اسى وجہ سے آپ شہيد نہيں ہوئے _ كربلا سے آپ(ع) كو نبي(ع) زاديوں كے ساتھ گرفتار كركے كوفہ اور شام لے جايا گيا _ جہاں آپ(ع) نے خطبہ ديا اور اپنے والد كے مشن كو لوگوں كے سامنے بيان فرمايا اور ظالم يزيد كو ذليل و رسواكيا _ امام سجاد(ع) عليہ السلام كو يہ بات بہت پسند تھى كہ يتيم بچے اور نابينا اور غريب لوگ آپ(ع) كے مہمان ہوں _ بہت سے غريب گھرانوں كو خوراك اور پوشاك ديا كرتے تھے _ حضرت سجاد عليہ السلام اللہ تعالى كى اتنى عبادت كيا كرتے تھے كہ آپ (ع) كو زين العابدين يعنى عبادت گذاروں كى زينت اور سجاد يعنى بہت زيادہ سجدہ كرنے والے كا نام ديا گيا _ ستاون''57'' سال زندہ رہے اور پچيس''25'' محرم پچانوے ہجرى كو مدينہ منورہ ميں شہيد كرديئےئے _ آپ كے جسم مبارك كو جنت البقيع ميں دفن كيا گيا _


source : http://ibrahimamini.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کیوں تشہد میں علی ولی اللہ پڑھنے کی اجازت نہیں؟
عفو اہلبيت (ع)
عہد امیرالمومنین میں امام حسن کی اسلامی خدمات
حضرت امام رضا (ع) کا کلام
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام(حصہ دوم)
حضرت امیر المؤمنین علیہ الصلوٰة والسلام کی والدہ ...
کربلا کے روضوں کے منتظمین کے لیے مشہد میں ہوٹل کی ...
ارشادات نبوی
قرآن کریم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ...
امام محمد تقی علیہ السلام کی سیاسی سیرت

 
user comment