بين الاقوامی گروپ: گذشتہ روز سعودی عرب اور دنيا بھر سے آئے ہوئے پچيس لاكھ فرزندان توحيد نے مكہ مكرمہ سے منی كی جانب روانہ ہوكر حج كی عظيم عبادت كا آغاز كرديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجاج كرام نے گذشتہ رات منی میں موجود خيموں میں بسر كی اور علی الصبح ميدان عرفات كے لیے چل پڑے جو منی سے تقريبا دس كلو میٹر كے فاصلے پر واقع ہے۔
Xinhuanet ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق حجاج كرام عرفات میں تمام دن قيام كے دوران نماز و قرآن مجيد كی تلاوت كے اگلے دن طلوع آفتاب كے بعد مزدلفہ جائیں گے جو عرفات اور منی كے درميان واقع ہے۔
وہاں سے رمی جمرات كے لیے كنكرياں اكٹھی كریں گے اور رات اسی مقام پر گزاریں گے۔ان تمام عبادات كو انجام دينے كے بعد عيد الاضحی منائیں گے اور قربانی كا فريضہ انجام دیں گے۔ تين روزہ اعمال حج انجام دينے كے بعد زائرين مكہ واپس آكر بيت اللہ كا طواف كریں گے۔
source : http://www.iqna.ir/